باسکٹ بال کے کھیل کے قوانین میں تبدیلی کے بعد اب کھلاڑیوں کو عالمی مقابلوں کے دوران بھی حجاب پہننے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
سابقہ قوانین کے تحت خاتون کھلاڑی سر پر حجاب نہیں پہن سکتی تھیں کیونکہ اسے کھیل کے دوران کھلاڑیوں کے لیے خطرناک قرار دیا گیا تھا۔
جمعرات کو باسکٹ بال کی عالمی فیڈریشن (فیبا) نے جن نئے قوانین کی توثیق کی ہے وہ یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہوں گے۔
سنہ 2014 میں قطری خواتین کی باسکٹ بال ٹیم نے حجاب پہن کر کھیلنے کی اجازت نہ ملنے پر ایشیائی کھیلوں میں شرکت سے انکار کیا تھا۔
ستمبر 2014 میں فیبا نے حجاب کے حوالے سے اپنے قانون پر نظرِ ثانی کا عمل شروع کیا تھا اور پھر دو برس کے تجرباتی مرحلے کے دوران قومی سطح کے مقابلوں میں باحجاب کھلاڑیوں کو حصہ لینے کی اجازت ملی تھی۔
خیال رہے کہ رواں برس کے آغاز میں فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے بھی مذہبی بنیادوں پر میچوں کے دوران کھلاڑیوں کو حجاب پہننے کی اجازت دی تھی۔
こんにちわ。今回の記事も参考になりました。私は公的融資の調達方法についての記事を書きました。誰もが知りたい審査が甘いのか厳しいのか、について情報をキュレーションしています。これからもブログ楽しみにしています。
Post writing is also a fun, if you be familiar with
afterward you can write or else iit is complicated to
write.