تازہ ترین
بنیادی صفحہ / ریسلنگ / ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں ہم صرف اور صرف پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کی واپیس کیلئے کوشاں ہیں

ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں ہم صرف اور صرف پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کی واپیس کیلئے کوشاں ہیں

اسلام آباد(عارف محمود ) سپو ر ٹس لا یف سے خصوصی گفتگو کے دوران پرو ریسلنگ انٹر ٹینمنٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر، پیر سید عاصم علی کاظمی نے بتایا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کیلئے ہمیشہ کوشاں رہے اور یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان میں انٹرنیشل ریسلنگ کے مقابلوں کا انعقاد ہو رہا ہے۔،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ریسلنگ کے شائقین کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہے جو ان مقابلوں سے محظوظ ہو سکے گی، عاصم علی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک نئی انڈیسٹری کو پاکستان لارہے ہیں، ریسلنگ کے عالمی مقابلے پا کستان کا بہتر امیج اجاگر کرنے میں مدد گار ثابت ہونگے، پی ڈبلیو ای نے پہلا قدم اٹھایا ہے، عوام اور میڈیا نے مل کراسے کامیاب بنانا ہے۔مزید انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں کھیلوں کے مقابلوں کے بعد دیکھیں گے کہ کیا چیز کس کی ٹھیک ہے اور کیا غلط ہے۔ ڈائریکٹر پروجیکٹ، شاہد الحق نے بتایا کہ پاکستان میں ریسلنگ کے بین الاقوامی مقابلوں کا آئیڈیا میرا تھا۔ دوسری کمپنی نے انٹرنیشنل معاہدوں کی خلاف ورزی کر تے ہوئے رقم جمع نہ کرائی جس کی وجہ سے اس کا معاہدہ ختم ہو گیا تھا۔ لہذا میں نے کوشش کی اور آج پاکستان میں بین الاقوامی ریسلنگ کے مقابلے کامیابی سے منعقد ہو رہے ہیں۔

تعارف: عارف محمود خان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*