تازہ ترین
بنیادی صفحہ / انٹرویوز / تاریخ میں رقم ہونے والی چیزیں بدلا نہیں کرتیں، اس اقدام سے حکام کا کھوکھلا پن سامنے آگیا ہے،سابق کپتان کاانٹرویو

تاریخ میں رقم ہونے والی چیزیں بدلا نہیں کرتیں، اس اقدام سے حکام کا کھوکھلا پن سامنے آگیا ہے،سابق کپتان کاانٹرویو

فکسنگ کیس‘ عامر سہیل تحقیقات میں سست روی پر حیران
92ورلڈکپ کی ویڈیو میں عمران خان کوشامل نہ کرناگھٹیا سیاست کی ایک مثال ہے،عامر سہیل
تاریخ میں رقم ہونے والی چیزیں بدلا نہیں کرتیں، اس اقدام سے حکام کا کھوکھلا پن سامنے آگیا ہے،سابق کپتان کاانٹرویو
(صوبیہ کومل سے) سابق کپتان عامر سہیل اسپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات میں سست روی پر حیران ہیں، ان کے مطابق اگر ٹھوس شواہد ہیں تو ٹریبونل بنانے کی کیا ضرورت تھی۔92ورلڈکپ کی ویڈیو میں عمران خان کوشامل نہ کرناگھٹیا سیاست کی ایک مثال ہے۔ تاریخ میں رقم ہونے والی چیزیں بدلا نہیں کرتیں، اس اقدام سے حکام کا کھوکھلا پن سامنے آگیا ہے۔ میڈیا کو انٹرویو میں عامر سہیل نے کہا کہ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں عجیب صورتحال سامنے آرہی ہے، اگر پی سی بی کے پاس ٹھوس شواہد ہیں تو ٹریبونل بنانے کی کیا ضرورت تھی،اگر کرکٹرز قصوروار ہیں تو سزا سنا دی جائے،اپیل کے لئے کسی بھی پلیٹ فارم پر جانے کا حق تو ان کو پھر بھی حاصل ہوگا۔ دریں اثنا پاکستانی ورلڈکپ فتح کی سلور جوبلی کے موقع پر بی سی بی نے کسی تقریب کا اہتمام کرنے سے گریز کیا، ویب سائٹ پر میگاایونٹ میں شریک کرکٹرز، چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کے پیغامات جاری کرنا کافی سمجھ لیا گیا۔حیرت انگیز طور پر فاتح کپتان عمران خان اور سینئر کھلاڑی جاوید میانداد کو ہی نظر انداز کردیا گیا، اسی اسکواڈ کے رکن عامر سہیل نے بی سی بی کے اس اقدام کو ہدف تنقید بنایا، انھوں نے کہاکہ اپنی ولولہ انگیز قیادت سے ٹیم میں نئی روح پھونک دینے والے کپتان کی ویڈیو شامل نہ کرنا گھٹیا سیاست کی ایک مثال ہے،ہم سب بورڈ کے اعلی عہدیداروں کی سیاسی وابستگیوں سے واقف ہیں،اس لیے کوئی حیرت نہیں ہونا چاہیے۔انھوں نے تنگ نظری کا ثبوت دیالیکن انھیں اندازہ ہوگیا ہوگا کہ وہ عمران خان، جاوید میانداد حتی کہ عامر سہیل سے بھی یہ اعزاز یا عزت افزائی چھین نہیں سکتے،ہم سب فاتح اسکواڈ کا حصہ تھے،پی سی بی کو سمجھ لینا چاہیے کہ تاریخ میں رقم ہونے والی چیزیں بدلا نہیں کرتیں، اس اقدام سے حکام کا کھوکھلا پن سامنے آگیا ہے۔

تعارف: صوبیہ کومل

3 تبصرے

  1. Howdy just wanted to give you a quick heads up. The words in your content seem to be
    running off the screen in Safari. I’m not sure if this is a formatting issue or something to do with
    internet browser compatibility but I thought I’d
    post to let you know. The design look great though! Hope you get the issue solved soon. Thanks

  2. I wanted to thank you for this great read!!

    I certainly loved every bit of it. I have you book marked to look at new things you post…

  3. Howdy are using WordPress for your blog platform? I’m new to the blog world
    but I’m trying to get started and set up my own. Do you require any html coding expertise to make your own blog?
    Any help would be greatly appreciated!

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*