تازہ ترین
بنیادی صفحہ / ویٹ لفٹنگ / 62 ویں انٹر ڈیپارٹمنٹس ویٹ لیفٹنگ چیمپئن شپ 12 اپریل سے شروع ہوگی ،محمد راشد ملک

62 ویں انٹر ڈیپارٹمنٹس ویٹ لیفٹنگ چیمپئن شپ 12 اپریل سے شروع ہوگی ،محمد راشد ملک

انٹر ڈیپارٹمنٹس ویٹ لیفٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد ریلوے سٹیڈیم لاہور میں کیا جائیگا
ملک بھر سے پاکستان آرمی سمیت چھ ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں حصہ لیں گی،پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے نائب صدر کی گفتگو
اسلام آباد (صوبیہ کومل سے)پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام62 ویں انٹر ڈیپارٹمنٹس ویٹ لیفٹنگ چیمپئن شپ 12 اپریل سے ریلوے سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگی،پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے نائب صدر محمد راشد ملک نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے چھ ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے اور ہائرایجوکیشن کمیشن کی ٹیمیں شامل ہیں، ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز میٹنگ 12 اپریل کو صبح دس بجے ہوگی، چیمپئن شپ کی میزبانی کے فرائض پاکستان ریلوے انجام دے گا اور یہ چیمپئن شپ دو روز تک جاری رہے گی، چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

تعارف: صوبیہ کومل

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

بین الصوبائی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ آئندہ ماہ کھیلی جائے گی

اسلام آباد ۔ (سپورٹس لائف) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام بین الصوبائی ویٹ لفٹنگ ...

62 ویں انٹر ڈیپارٹمنٹس ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 12 اپریل سے لاہور میں شروع ہوگی

اسلام آباد(صوبیہ کومل) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام 62 ویں انٹر ڈیپارٹمنٹس ویٹ لفٹنگ ...