تازہ ترین
بنیادی صفحہ / ریسلنگ / بادشاہ خان نے رائل رمبل فائٹ جیت لی

بادشاہ خان نے رائل رمبل فائٹ جیت لی

الجیریا کے یاسین عثمانی نے سکاٹ لینڈ کے ٹینگو ٹم کیخلاف کامیابی حاصل کی جبکہ خواتین کے مقابلوں میں فرانس کی اینجلز بومبیٹا نے آڈرے برائیڈ کو شکست دی۔
اسلام آباد:(سپورٹس رپورٹر) پاکستانی ریسلر بادشاہ خان نے رائل رمبل فائٹ جیت لی۔الجیریا کے یاسین عثمانی نے سکاٹ لینڈ کے ٹینگو ٹم کیخلاف کامیابی حاصل کی جبکہ خواتین کے مقابلوں میں فرانس کی اینجلز بومبیٹا نے آڈرے برائیڈ کو شکست دی۔
تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ کے پہلے پروفیشنل ریسلنگ مقابلوں کا آخری دنگل اسلام آباد میں ہوا جسے دیکھنے کے لئے ہزاروں شہری لیاقت جمنیزیم پہنچ گئے۔شایقین کے زبردست جوش و خروش میں مقابلوں کا آغاز ہوا تو الجیریا کے یاسین عثمانی نے اسکاٹ لینڈ کے ٹینگو ٹم کے خلاف کامیابی حاصل کی جب کہ خواتین کے مقابلوں میں فرانس کی اینجلز بومبیٹا نے آڈرے برائیڈ کو شکست دے کر میدان مار لیا۔
ایونٹ میں پاکستانی ریسلر بادشاہ خان اور برٹس ریسلر ٹائنی آئرن نے بھی حریفوں کو پچھاڑ دیا جب کہ ایونٹ کے سب سے اہم اور آخری مقابلے رائل رمبل میں بادشاہ خان نے تمام غیر ملکی ریسلرز کو چت کر کے ہیوی ویٹ چیمپئین کا ٹائیٹل اپنے نام کرلیا۔
پاکستان میں بین الاقوامی ریسلر کی آمد اور ریسلنگ کے مقابلوں کو جہاں شائقین کی جانب سے سراہا گیا وہیں پاکستان میں کھیلوں کی بین الاقوامی سرگرمیاں بحال ہوئیں اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی آمد نے دنیا کو مثبت پیغام دیا۔

تعارف: صوبیہ کومل

2 تبصرے

  1. I quite like reading through an article that will make people think.

    Also, thank you for allowing me to comment!

  2. It’s an amazing article for all the online users; they will get benefit from it I am sure.

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*