بنیادی صفحہ / ٹینس / صبح نو نیشنل کلے کورٹ ٹینس چیمپئن شپ 7 اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

صبح نو نیشنل کلے کورٹ ٹینس چیمپئن شپ 7 اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہو گی


صبح نو نیشنل کلے کورٹ ٹینس چیمپئن شپ 7 اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہو گی، ملک بھر سے ٹاپ کھلاڑیوں کی شرکت متوقع
اسلام آباد (صوبیہ کومل) صبح نو نیشنل کلے کورٹ ٹینس چیمپئن شپ آئندہ ماہ 7 سے 12 اپریل تک پاکستان ٹینس فیڈریشن کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی، ایونٹ میں ملک بھر سے ٹینس کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔ صبح نو کی چیئر پرسن شاہدہ کوثر فاروق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 6 روزہ ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں کے درمیان 6 مختلف کیٹیگریز مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر 18، بوائز انڈر 14 اور انڈر 10 کے مقابلے ہوں گے۔ ماضی کی قومی چیمپئن مہوش چشتی اس ٹورنامنٹ کی ڈائریکٹر ہوں گی جبکہ شہزا د اختر علوی کو ریفری مقرر کیا گیاہے۔ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے خواہشمند کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 5 اپریل تک شہزاد علوی کے پاس پی ٹی ایف آفس میں یا اُن سے 0333-5158971 پر رابطہ کرکے اپنی انٹریز بھجوائیں۔

تعارف: صوبیہ کومل

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*