بنیادی صفحہ / سکواش / پاکستان کے فرحان محبوب نے عالمی چیمپئن مصر کے کریم عبدالگواد کو شکست دی

پاکستان کے فرحان محبوب نے عالمی چیمپئن مصر کے کریم عبدالگواد کو شکست دی

اسلام آباد (سپورٹس لائف) پاک مصر انٹرنیشنل اسکواش سیریز مصحف علی میر اسکواش کمپلیکس میں ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ آرمی چیف،قائم مقائم چیف آف ائیر سٹاف ائیر مارشل اسد لودھی، وفاقی وزیر برائے بین الاصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ اور سابقہ ورلڈ چیمپئنز قمر زمان، جہانگیر خان اور جان شیر خان کے علاوہ سکواش کے دلدادہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے یہ میچ دیکھا۔

پہلے میچ میں پاکستان کے اسرار احمد نے عالمی نمبر 15 مصر کے ابولغر کو3-0سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اسرار احمد کے لئے 3لاکھ انعام کا اعلان۔ سیریز کے اختتام پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقیسم کیں۔ اورآرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان سکواش فیڈریشن ملک میں سکواش کی ترقی اور بہتری کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دے رہی ہے اور پاکستان سکواش فیڈریشن نے دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کی سیریز منعقد کر کے دنیا کو ایک مثبت پیغام پہنچایا ہے

جب کہ سیریز کے آخری روز 2 میچ کھلیے گئے جن میں پاکستانی کھلاڑیوں نے مصری کھلاڑیوں کو شکست دی تاہم سیریز 3-2 سے مصر کے نام رہی۔ پاکستان کے فرحان محبوب نے عالمی چیمپئن مصر کے کریم عبدالگواد کو شکست دی۔
آرمی چیف نے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر اسکواش کی دنیا کے 2 عظیم کھلاڑی جان شیر خان اور جہانگیر خان بھی موجود تھے۔

تعارف: عارف محمود خان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

قطر جو نئیر سکوائش چیمپیئن شپ میں کامیاب کھلاڑیوں کا گروپ تصویر =+=

اسلام آباد(سپورٹس لائف رپورٹر)قطر جو نئیر سکوائش چیمپیئن شپ میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے کے ...

آٹھ رکنی قومی ٹیم کوریا میں ایشن سکواش ٹیم چمپئن شپ میں شرکت کریگی

اسلام آباد (سپورٹس لائف ) آٹھ رکنی قومی ٹیم ایشن سکواش ٹیم چمپئن شپ میں ...

پاکستان سکواش ٹورنامنٹس کی دوبارہ میزبانی کرے گا

بین الاقوامی سکواش کی عالمی تنظیم پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن ( پی ایس اے ) ...

ماریہ طورپکے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی میں شامل

پاکستان کی سکواش کھلاڑی ماریہ طورپکے کو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے خواتین سے متعلق اپنے ...