بنیادی صفحہ / سکواش / پاکستان سکواش ٹورنامنٹس کی دوبارہ میزبانی کرے گا

پاکستان سکواش ٹورنامنٹس کی دوبارہ میزبانی کرے گا

بین الاقوامی سکواش کی عالمی تنظیم پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن ( پی ایس اے ) نے پاکستان میں بین الاقوامی اسکواش ٹورنامنٹس کی میزبانی پر عائد پابندی اٹھالی ہے اور دسمبر میں اسلام آباد میں دو بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان میں سکیورٹی کی خراب صورتحال کی بنا پر اس سال فروری میں بین الاقوامی سکواش مقابلوں کے یہاں انعقاد پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر الیکس گف کا کہنا ہے کہ دسمبر میں اسلام آباد میں دو ٹورنامنٹس ہوں گے ۔ مردوں کے ٹورنامنٹ کی انعامی رقم پچاس ہزار ڈالر ہوگی جبکہ خواتین ٹورنامنٹ پچیس ہزار ڈالر مالیت کا ہوگا، تاہم انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ دونوں ٹورنامنٹس کا انعقاد دسمبر میں سکیورٹی کی صورتحال سے مشروط ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن کے سکیورٹی ماہرین صورتحال کاجائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔
انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کے انعقاد سے نوجوان اور نوعمر کھلاڑیوں کے جوش وخروش میں اضافہ ہوگا
الیکس گف کا کہنا ہے کہ فی الحال انہیں پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی خطرہ دکھائی نہیں دیتا لیکن صورتحال پر بدستور نظر رہے گی۔
انھوں نے کہا کہ دسمبر میں دو ٹورنامنٹس کا اسلام آباد میں انعقاد دراصل پاکستان میں بین الاقوامی سکواش کی بحالی کی جانب پہلا قدم ہے۔
دس بار برٹش اوپن جیتنے والے جہانگیر خان کا کہنا ہے کہ دسمبر میں دو انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کے انعقاد سے پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع ملیں گے اور نوجوان اور نوعمر کھلاڑیوں کے جوش وخروش میں اضافہ ہوگا۔
جہانگیرخان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکواش کے کھیل میں خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں اور انہیں یقین ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں ایک بار پھر انٹرنیشنل سکواش کی سرگرمیاں بھرپور انداز میں دکھائی دیں گی۔

تعارف: عارف محمود خان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

سکواش کے سابقہ عالمی کھلاڑی احسان اللہ کی ڈی جی سپورٹس خیبرپختونخوا سے ملاقات

ڈی جی سپورٹس جنید خان نے معروف کھلاڑی کی خدمات کو سراہا اور انہیں یادگاری ...

پاکستان رواں سال سکواش کے7عالمی مقابلوں کی میزبانی کرے گا =+= قمر زمان

5 ہزار ڈالر سے لے کر 70 ہزار ڈالر کے 7 ایونٹس کی میزبانی پاکستان ...

قطر جو نئیر سکوائش چیمپیئن شپ میں کامیاب کھلاڑیوں کا گروپ تصویر =+=

اسلام آباد(سپورٹس لائف رپورٹر)قطر جو نئیر سکوائش چیمپیئن شپ میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے کے ...

آٹھ رکنی قومی ٹیم کوریا میں ایشن سکواش ٹیم چمپئن شپ میں شرکت کریگی

اسلام آباد (سپورٹس لائف ) آٹھ رکنی قومی ٹیم ایشن سکواش ٹیم چمپئن شپ میں ...

پاکستان کے فرحان محبوب نے عالمی چیمپئن مصر کے کریم عبدالگواد کو شکست دی

اسلام آباد (سپورٹس لائف) پاک مصر انٹرنیشنل اسکواش سیریز مصحف علی میر اسکواش کمپلیکس میں ...