بنیادی صفحہ / سوئمنگ / نیشنل جونیئر سوئمنگ چیمپئن شپ ، خیبرپختونخوا ٹیم کراچی کیلئے روانہ

نیشنل جونیئر سوئمنگ چیمپئن شپ ، خیبرپختونخوا ٹیم کراچی کیلئے روانہ


پشاور( سپورٹس رپورٹر) خیبرپختونخوا سوئمنگ ایسوسی ایشن کی ٹیم نیشنل جونیئر سوئمنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کراچی روانہ ہوگئی ، صوبائی سوئمنگ ایسوسی ایشن کے صدر آصف اورکزئی نے کہا کہ چیمپئن شپ کیلئے کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کی ہے اور امید ہے کہ ہماری کھلاڑی میڈلز ضرور جیت کر آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ چیمپئن شپ پشاور میں منعقد کرانا تھا لیکن ڈپٹی کمشنر پشاور کی دفعہ 144 لگا کر سوئمنگ پول کو دو مہینے کیلئے بند کردیاتھا ۔ لیکن کافی کوششوں کے بعد سوئمنگ ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کیلئے ڈی جی سپورٹس کو خصوصی درخواست کے ذریعے سوئمنگ پول کھول دیا تھا جس میں ٹھنڈا پانی کے باوجود کھلاڑیوں نے ٹریننگ کی ۔ اور ہمت نہیں ہاری ، انہوں نے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان سے درخواست کی کہ وہ عادل خان سوئمنگ پول پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے گرم پانی کا سسٹم لگائے تاکہ کھلاڑی گرمی اور سردی وونوں میں ٹریننگ حاصل کرسکے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ صوبے کا واحد انٹر نیشنل سوئمنگ پول ہے لیکن کھلاڑی پھر بھی گرم پانی سے محروم ہیں ۔ جونیئر چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں محمد علی ، حماد اختر ، فہد خان ، محمد نبی ، عظمت ،محمد خان ، ابراہیم خان ، یونس خان ، اسامہ اصغر، حمزہ گل ، محمد سعید ، معاذ اختر ، حارث یونس، دانش علی اور راشد علی شامل ہیں ٹیم منیجر خالد خان ، ٹیم کوچ موبین خان خلیل ، ٹیکنیکل آفیشلز میں سلیم اختر ، نعیم خان شامل ہیں ۔

تعارف: عارف محمود خان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

سوئمنگ ٹریننگ کیمپ آج سے قیوم سٹیڈیم میں شروع ہوگی

تمام نئے اورپرانے سوئمنگ کھلاڑیوں کو دعوت دے رہے ہیں تاکہ نیشنل گیمز کیلئے تیاری ...

فٹبال فیڈریشن فیصل صالح گروپ کا سینیٹ کو خط

لاہور: پاکستان فٹبال فیڈریشن کے فیصل صالح حیات گروپ نے سینیٹ کو خط لکھ دیا۔ ...