بنیادی صفحہ / ٹین پن باؤلنگ / 11ویں نیشنل ٹین پین باولنگ چیمپئین شپ کا ٹائیٹل اسلام آباد کے اعجاز الرحمان نے جیت لیا

11ویں نیشنل ٹین پین باولنگ چیمپئین شپ کا ٹائیٹل اسلام آباد کے اعجاز الرحمان نے جیت لیا

اسلام آباد: 11ویں نیشنل ٹین پین باولنگ چیمپئین شپ کا ٹائیٹل اسلام آباد کے اعجاز الرحمان نے جیت لیا۔پاکستان ٹن پن باولنگ فیڈریشن اور لیژرسٹی باولنگ کلب کے تعاون سیمنعقد ہونیوالی 11 ویں نیشنل ٹین پین باولنگ چیمپئین شپ 2018 میں ملک بھر سے 200سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔اس چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا مہمان خصوصی تھے جنہوں نے اس چیمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ مذکورہ چیمپئین شپ کے آخر ی روز ماسٹر سنگلز اور میڈیا ایونٹ کا فائنل ہوا۔ کھیل کے آغاز میں ماسٹر سنگلز کا فائنل ٹاپ چار اخمر عباس ، دانیال شاہ، اعجاز الرحمان اور شبیر لشکر کے درمیان کھیلا گیا ۔ جس میں اسلام آباد کے اعجاز الرحمان نے دو گیموں ٹوٹل 376سکور کے مجموعی 188.00اوسط کے ساتھ نیشنل چیمپئین کا ٹائٹل اپنے نام کر دیا اور ساتھ میں ملک کے تیسری بار نیشنل چمپےئن بننے کا اعزاز بھی اپنے نام کر دی اور اخمر عباس نے ٹوٹل345 سکور کے مجموعی 172.5 اوسط کے سا تھ دوسری پوزیشن پر رہے جبکہ شبیر لشکر نے ٹوٹل 340 سکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا اور اسی کیساتھ دانیال شاہ چوتھی جبکہ حسین چھٹہ پانچویں پوزیشن پر فائز رہے۔ ماسٹر سنگلز کے بعد میڈیا کے نمائندوں کے درمیان مقابلے ہوئے جسمیں پی ۔ ٹی ۔ وی کے ذیشان قیوم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڈیا ٹائٹل اپنے نام کر دیا جبکہ آب تک ٹی وی کے ثاقب عباسی نے دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا اور شاہ خالد تیسری پوزیشن پر فائز رہے۔ ڈبلز ایونٹ میں دانیال شاہ اور علی سوریا کے جوڑے نے ڈبلز ایونٹ کا ٹایٹل اپنے نام کر دی اور علیم آغا اور وقاص علی نے دوسری جبکہ سلیم بیگ اور اعجاز الرحمان کے جوڑے نے تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں، ٹیم ایونٹ میں شبیر، دانیال شاہ ، علی سوریا اور اخمر عباس کی ٹیم نے میدان مار لیا اور حسین چٹھہ، ظفر اقبال، سلیم بیگ اور اعجاز الرحمان کے ٹیم نے دوسری پوزیشن جبکہ ثاقب، افضال، سکندر اور خالد بٹ کے ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ چیمپئین شپ کے آخر میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جسمیں پاکستان سپورٹس بورڈکے ڈایریکڑ جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجرا نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اختر نواز گنجرا نے پاکستان ٹین پین باؤلنگ فیڈریشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جو کام پاکستان سپورٹس بورڈ کا ہے وہ پاکستان ٹین پین باؤلنگ فیڈریشن نے کر دیکھایا اور مجھے بے حد خوشی ہوئی کہ فیڈریشن نے ایسی بہترین اور ایک سسٹم کے اندر11 ویں نیشنل ٹین پین باولنگ چیمپئین شپ کا انعقاد کیا جس پر میں مبارک باد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹین پین باؤلنگ فیڈریشن نے جو انٹر نیشنل باؤلنگ کوچ کی درخواست کی ہے اس پر پورا عمل کیا جائے گا اور فیڈریشن کو کہہ دیا کہ آپ انٹر نیشنل باؤلنگ کوچ کا انتخاب خود کریں کیونکہ یہ ایک ٹیکنیکل چیز ہے اور ہم اس کی منظور ی دینگے ۔ ڈایریکڑ جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجرا نے مزید کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے پا کستان ٹین پین باؤلنگ فیڈریشن کے لئے جو پلاٹ کا اعلان کیا تھا اس پر بھی جلد عملدرآمد ہو گا اور پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں ایک انٹر نیشنل لیول کاباؤلنگ کلب کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔جس پر فیڈریشن کے سیکڑیری جنرل اعجاز الرحمان اور نیشنل کھلاڑیوں نے ڈایریکڑ جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجرا کا شکریہ ادا کیا۔قبل ازیں خبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے پاکستان ٹین پین باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمان نے کہا کہ یہ ایک نیشنل چمپئین شپ ہے ،ہر سال بڑے جوش و جذبے سے اس کا انعقاد کیا جاتا ہے اور نیشنل کھلاڑیوں کے علاوہ نئے نوجوان کھلاڑیوں اور خاص طور پر پاکستان کی خواتین کو اس ایونٹ میں موقع دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے کھیل کے ہنر کو دنیا کے سامنے لا سکیں۔ آخر میں ڈایریکڑ جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجرا نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات کے تقسیم کئے جس میں ماسٹر سنگلز کے پہلی ٹاپ پانچ پوزیشن حاصل کرنے والوں کے درمیان ٹوٹل 265,000 روپے تقسیم کئے گئے جس میں ماسٹر سنگلز کے ونر کو ایک لاکھ، دوسرے نمبر پر آنے والے کو75 ہزارروپے ، تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالے کو50 ہزارروپے،چوتھی پوزیشن حاصل کرنیوالے کو25 ہزارروپے جبکہ پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے کو 15ہزار روپے اور میڈلز دےئے گئے۔ ڈبلز ایونٹس کے جیتنے والے کو 20 ہزارروپے،دوسرے نمبر پر آنے والے کو 10 ہزارروپے جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالے کھلاڑی کو8 ہزار روپے کے علاوہ میڈلز بھی دیئے گئے۔ دریں اثناء ٹیم ایونٹ کے فاتح کو20 ہزارروپے ، رنراپ کھلاڑی کو16 ہزار اورتیسری پوزیشن حاصل کرنیوالے کھلاڑی کو8 ہزار روپے کیساتھ میڈلزسے نوازا گیا۔ گریڈڈ ایونٹ کے فاتح کو 25 ہزارروپے ، رنراپ کھلاڑی کو15 ہزار اورتیسری پوزیشن حاصل کرنیوالے کھلاڑی کو10 ہزار روپے کیساتھ میڈلزبھی دئیے گئے ۔اسی کے ساتھ خواتین کے ایونٹ میں شازیہ نیئر فاتح رہیں انہیں 20ہزار روپے،دوسری پوزیشن حاصل کرنیوالی کھلاڑی صباخان کو 15ہزار روپے جبکہ اونسہ کیانی کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر 7ہزار روپے کیش پرائز اور میڈلز دیئے گئے،بیگم ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا نے خواتین کو انعامات سے نوازا۔ڈیف کیٹگری میں خرم نثار ونر رہے انہیں 20ہزار روپے،رنر اپ کھلاڑی رضا اللہ کو15ہزار روپے جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالے کھلاڑی شان خالد کو 7ہزار روپے کیش پرائز اور میڈلز سے نواززا گیا۔ میڈیا کیٹگری میں ذیشان قیوم فاتح رہے انہیں 10ہزار روپے،دوسری پوزیشن حاصل کرنیوالے ثاقب عباسی کو 7ہزار روپے جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالے کھلاڑی شاہ خالد کو 5ہزار روپے کیش پرائز اور میڈلز سے نوازا گیا۔آخر میں اعجاز الرحمان نے مہمان خصوصی ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

تعارف: عارف محمود خان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

سلیم بیگ نے رمضان ٹین پین باؤلنگ چیمپیئن شپ 2017 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

اسلام آباد(عارف محمود)پاکستان ٹین پین باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام میں لیژرسٹی باؤلنگ کلب اسلام ...