بنیادی صفحہ / ہاکی / قومی جونئیر ہاکی ٹیم کا دورہ ارجنٹائن منسوخ

قومی جونئیر ہاکی ٹیم کا دورہ ارجنٹائن منسوخ

اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی جونئیر ہاکی ٹیم کا دورہ ارجنٹائن منسوخ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سینئر قومی ہاکی ٹیم کو 14سے 20جنوری تک عمان میں کھیلی جانے والے تین ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ایچ ایف ذرائع کے مطابق ہاکی فیڈریشن کے سر براہ بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کی جانب سے یہ فیصلہ فیڈریشن کو دستیاب فنڈز کو سامنے رکھتے ہوئے لیا گیا ہے۔ ذرائع کا مذید بتانا تھا کہ گذشتہ سال کے اختتام تک رواں سال عمان میں ہونے والا تین ملکی ٹورنامنٹ اور ہالینڈ میں کھیلی جانے والی چیمپینز ٹرافی دو نئے ایونٹس ہیں جو نئے سالانہ کلینڈر میں شامل کئے گئے جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا تھا اور جن میں پاکستان کا شر کت کرنا بے حد ضروری تھا یہی وجہ ہوئی کہ پی ایچ ایف نے دستیاب فنڈز اور وسائل کو سامنے رکھتے ہوئے جونئیر ٹیم کی بجائے سینئر ٹیم کو کامن ویلتھ گیمز ۔ایشین گیمز۔ اور ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے بہتر مواقع فراہم کرنے کافیصلہ لیتے ہوئے ،جو نئیر ٹیم کا دورہ ارجنٹائن منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی زیچ ایف کے ذرائع کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے میڈیا کے بعض سیکشنز میں آنے والی ان اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں کہ ارجنٹائن نے پاکستان جونئیر کی میزبانی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ بلکہ حقیقت حال ہے ہے کہ پی ایچ ایف نے ٹیم ارجنٹائن نہ بھیجنے کا فیصلہ خود سے لیا ہے کیونکہ اگر یہ دورہ کیا جاتا تو اس دس روزہ دورہ پر کم از کم پونے دو کڑوڑ روپے کا خرچ آتا ۔ یہی وجہ ہوئی کہ پی ایچ ایف کی انتظامیہ نے خود سے جونئیر ٹیم کو ارجنٹائن بھجوانے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

تعارف: عارف محمود خان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے گذشتہ پانچ سال کے غیر ملکی دوروں کی تفصیل =+=

اسلام آباد(سپورٹس لائف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے گذشتہ پانچ سال کے غیر ملکی دوروں،ان پر ...

بین الصوبائی گیمز، خیبرپختونخوا ہاکی ٹیم کیلئے ٹرائلز کا انعقاد

پشاور( سپورٹس لائف رپورٹر) خیبرپختونخواہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بین الصوبائی گیمز کے سلسلے میں ...

انٹرنیشنل فیسٹیول آف ہاکی میں پاکستانی ٹیم کی شکست کا سلسلہ جاری

میلبرن میں چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں عالمی چیمپیئن آسٹریلیا کے ہاتھوں ...

سینئر قومی ہاکی ٹیم میں ایشاء کپ جیتنے کی بھر پور صلاحیتیں رکھتی ہے۔کھلاڑیوں کی فٹنس اور تکنیک پر توجہ دے کر مستقبل میں اچھے نتائج حاصل کئے جا سکتے : مینجر فرحت خان

اسلام آباد (شندانہ خان ) قومی ہاکی ٹیم کے مینجر فرحت خان نے کہا ہے ...

تباہ حال چیزوں کو دوبارہ سے کھڑاکرنے کے لئے محنت اور وقت درکار ہوتا ہے،پی ایچ ایف کے ہاکی کی بحالی کے حالیہ اقدامات دور رس نتائج کے حامل ہونگے : خالد سجاد کھو کھر

اسلام آباد (شندانہ خان) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سر براہ بریگیڈئیر (ر)خالد سجاد کھو کھر ...