بنیادی صفحہ / آرچری / قومی ٹیم والی بال ٹیم کا پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور میں قائم پختونخواآرچری کلب کا دورہ

قومی ٹیم والی بال ٹیم کا پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور میں قائم پختونخواآرچری کلب کا دورہ


پشاور(عارف محمود)قومی ٹیم والی بال کے کوچ محمد اکرم اور کھلاڑیوں نبیل شہزاد،آصف خان ،فیصل اور خیبر پختونخواوالی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد وقار نے پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور میں قائم پختونخواآرچری کلب کے چیئرپرسن ساراخان اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سرایتے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ مستقبل میں انکی یہی کاوشیں ضروررنگ لاکر خیبر پختونخوامیں آرچری کابے پناہ ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں مددگار ثابت ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور میں قائم آرچری کلب کے دورے اور زیر تربیت کھلاڑیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر آرچری کی باصلاحیت کھلاڑی ساراخان اور سپورٹس رائٹرزایسوسی ایشن کے صدر جہانزیب صدیق اورقومی والی بال کے سینئر وجونیئر کھلاڑی بھی موجود تھے ۔انکاکہناتھاکہ آرچری ایک بہترین کھیل ہے دنیابھر میں اس کھیل کو بہت مقبولیت حاصل ہے ،پاکستان کے مختلف شہریوں کیساتھ ساتھ قبائلی علاقوں میں اس کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ اگر صوبائی حکومت اور فاٹاسپورٹس ڈائریکٹریٹ نے آرچری کے کھلاڑیوں کو سپورٹ کی اور سہولیات فراہم کی تو انشاء اللہ ہمارے کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرسکیں گے ۔انہوں نے پشاور اور خیبر پختونخواسمیت فاٹامیں آرچری کھیل کی ترقی کیلئے پختونخواآرچری کلب کی چیئرپرسن ساراخان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ وہ جس طریقے سے آرچری کھلاڑیوں کو تربیت دینے کیلئے کام کررہی ہے ،انشاء اللہ یہی کوششیں ایک دن ضروررنگ لائے گی۔

تعارف: عارف محمود خان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*