بنیادی صفحہ / بیس بال / سید فخر علی شاہ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر منتخب

سید فخر علی شاہ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر منتخب

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) سید فخر علی شاہ اور شیخ مظہر احمد کو پاکستان بیس بال فیڈریشن کے بالترتیب صدر اور سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے، گذشتہ روز پاکستان بیس بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت پاکستان بیس بال فیڈریشن کے چیئرمین شوکت جاوید نے کی۔ اجلاس پاکستان بیس بال فیڈریشن کے سابق صدر سید خاور شاہ کی مغفرت کےلئے دعا کی گئی اور ان ملک میں ییس بال کے فروغ کے لئے کی جانے والی کاوشوں کوئی بھی سراہا گیا ، اجلاس میں سید خاور شاہ کی وفات کے بعد ان کے صاحبزادے سید فخر علی شاہ کو متفقہ طور پر صدر اور سیکرٹری جنرل کی خالی نششت پر شیخ مظہر احمد کو پاکستان سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا ۔ اجلاس میں 23ویں سید خاور شاہ قومی بیس بال چیمپیئن شپ فروری کے آخری ہفتے لاہور میں منعقد کروانے اور قومی یوتھ ٹیم کو یوتھ ایشین بیس بال چیمپیئن شپ میں شرکت کرنے کی بھی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں جنرل کونسل کے تمام ممبران نے شرکت کی ۔ آخر پر پاکستان بیس بال فیڈریشن کے نو منتخب صدر سید فخر علی شاہ نے ان کو صدر منتخب کرنے پر تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا ۔

تعارف: عارف محمود خان

ایک تبصرہ

  1. Normally I don’t learn post on blogs, however I would like to say that this
    write-up very compelled me to try and do it! Your writing style
    has been amazed me. Thank you, very great post.

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*