بنیادی صفحہ / اتھلیٹکس / قومی ٹیم ایشین انڈو اتھلیٹکس چیمپیئن شپ ایران میں شرکت کرے گی

قومی ٹیم ایشین انڈو اتھلیٹکس چیمپیئن شپ ایران میں شرکت کرے گی

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) 5رکنی قومی ٹیم ایشین انڈو اتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئے ( آج) پیر کی صبح لاہور سے ایران کے لئے رووانہ ہوگی، پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل ( ر) محمد اکرم ساہی نے بتایاکہ 5 رکنی ٹیم میں نوکر حسین، محبوب علی، نوشاد بھٹی، ندیم بشیر اور تنویر عباس شامل ہیں جبکہ ٹیم کے ہمراہ حبیب الرحمن مینجر کوچ ہونگے، انہوں نےکہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی چیمپیئن شپ میں تین ایونٹس میں حصہ لیں گے جن میں 400 میٹر دوڑ، 4×400 ریلے اور 60 میٹر دوڑ کے مقابلے شامل ہیں، انہوں نےکہا کہ 400 میٹر دوڑ میں نوکر حسین اور محبوب علی، 4×400 میٹر ریلے دوڑ میں نوکر حسین اور محبوب علی، نوشاد بھٹی، ندیم بشیر اور 60 میٹر دوڑ میں تنویر عباس حصہ لیں گے ۔ اکرم ساہی نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی چیمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے کیونکہ ٹیم کے کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رکھی ہے اور ٹیم کے کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نےکہا کہ فیڈریشن کام کھلاڑیوں کو تمام سہولیات فراہم کرنا ہے اور کھیل کے میدان میں تو کھلاڑیوں نے کارگردگی دکھانا ہوتی ہے ۔

تعارف: عارف محمود خان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

آل خیبرپختونخوا ایمچور موئے تھائی ٹورنامنٹ کے مقابلے اختتام پذیر

( سپورٹس لائف رپورٹر)9 ویں آل خیبرپختونخوا ایمچور موئے تھائی ٹورنامنٹ کے مقابلے اختتام پذیر ...

آل پاکستان سپیشل پرسن سپورٹس فیسٹول آخری مرحلے میں داخل

(سپورٹس لائف رپورٹر)ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام ایبٹ آباد میں جاری 26 واں آل ...

26 ویں آل پاکستان سپیشل پرسن سپورٹس فیسٹول کا آغاز

ملک بھر سے 600 سے زائد مرد وخواتین ایتھلیٹ شرکت کررہے ہیں ، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس ...

رمضان المبارک ڈسٹرکٹ سپورٹس فیسٹول کا آغا زہوگیا،ڈپٹی کمشنر پشاور عمران حامد شیخ نے افتتاح کیا

(سپورٹس لائف رپورٹر)رمضان المبارک ڈسٹرکٹ سپورٹس فیسٹول کا آغا زہوگیا،طہماس خان گرائونڈ پر کھیلے جانیوالے ...

خیبرپختونخوا سپیشل یوتھ فیسٹیول رنگارنگ تقریب کیساتھ اختتام پذیر

ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ امور نوجوان بابر خان نے تمام فاتح خصوصی اتھلیٹ نوجوانوں میں میڈلز ...