بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس نیوز / قومی اسمبلی کی بین الصوبائی رابطہ کی کمیٹی کی قائم کردہ سب کمیٹی کا اجلاس آج سردار شفقت حیات کے زیر صدارت منعقد ہوا

قومی اسمبلی کی بین الصوبائی رابطہ کی کمیٹی کی قائم کردہ سب کمیٹی کا اجلاس آج سردار شفقت حیات کے زیر صدارت منعقد ہوا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)قومی اسمبلی کی بین الصوبائی رابطہ کی کمیٹی کی قائم کردہ سب کمیٹی کا اجلاس آج ہو ا جس میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے نئے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کیلئے طریقہ کار طے کر لیئے گئے ،سب کمیٹی اس حوالے سے اپنی سفارشات منظوری کیلئے مین کمیٹی کو بھجوائے گی۔آئی پی سی کی سب کمیٹی کا اجلاس سردار شفقت حیات خان کی زیر صدارت پاکستان سپورٹس بورڈ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ،اراکین سب کمیٹی ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو اور سراج محمد خان کے علاوہ سیکرٹری آئی پی سی سید ابو احمدعاکف،ایڈیشنل سیکرٹریز ٹیپو مہابت خان،محمد اشرف ،ڈپٹی سیکرٹری فیاض الحق اور ڈی جی پی ایس بی ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا نے شرکت کی۔سب کمیٹی کے اجلاس میں یہ طے پایا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کیلئے اخبار میں اشتہار دیا جائیگا۔نئے ڈی جی کیلئے عمر کی حد 50سے62سال تجویز کی گئی ہے جبکہ مذکورہ عہدے کیلئے تعلیمی معیار سپورٹس منیجمنٹ یا فزیکل ایجوکیشن میں ماسٹرڈگری رکھا گیا ہے اور دو امتحانات میں اس نے فسٹ ڈویژ ن حاصل کر رکھی ہو جبکہ سپورٹس میں پی ایچ ڈی کے حامل امیدوار کو ترجیع دی جائیگی۔امیدوار کی ڈگری کو ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق بھی کروایا جائیگا۔ اجلاس میں امیدوار کیلئے پانچ سالہ تجربہ کا حامل ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے۔پاکستان سپورٹس بورڈ کے امیدوار بھی اس عہدے کیلئے درخواست دینے کے اہل ہونگے۔وزیر اعظم کی طرف سے قائم کردہ بورڈ تمام امیدواروں کے انٹرویوز کرکے اپنی سفارشات وزیر اعظم کو بھجوائیں گے اور وزیر اعظم نئے ڈی جی کے نام کی منظوری دینگے۔انٹرویو لینے والے بورڈ کے سربراہ وفاقی وزیر ہونگے جبکہ ممبران میں سیکرٹری آئی پی سی ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے ایڈیشنل سیکرٹریزکے علاوہ سپورٹس سے وابستہ دو شخصیات اس بورڈ میں شامل ہونگی۔اس موقع پر ریاض حسین پیرزادہ اور سردار شفقت حیات خان نے کہا کہ ہم پاکستان سپورٹس بورڈ کے نئے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی میں شفافیت کے خواہاں ہیںاور اسی لیئے ہم نے اخبار میں اشتہار دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سپورٹس سے وابستہ افراد کی میرٹ پر سلیکشن ہو تاکہ کھیلوں کی ترقی کا عمل جاری رہے۔

تعارف: عارف محمود خان

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

انڈر23 گیمزخواتین گیمز،مردان نے اوارآل ٹرافی جیت لی

پشاور(سپورٹس لائف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام انڈر23خیبر پختونخوا گیمز2018 کے سلسلے ...

خیبرپختونخوا ایمچورموئے تھائی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام KP موئے تھائی ٹورنامنٹ

پشاور،(سپورٹس لائف) خیبرپختونخوا ایمچورموئے تھائی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام KP سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ...

بین الصوبائی گیمز 18 مارچ سے پشاور میں منعقد ہونگی ، سید عاقل شاہ

پشاور (سپورٹس رپورٹر)خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بین الصوبائی گیمز 18 مارچ سے پشاور ...

پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہی ہے. مشال ملک

اسلام آباد: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر فٹبال کے نمائشی میچ کی اختتامی تقریب ...

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے فٹبال میچ کا انعقاد

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے فٹبال ...