بنیادی صفحہ / سائیکلنگ / چوتھا مہمند سپورٹس یوتھ اینڈ کلچرل فیسٹیول 2018 ء لوگو رونمائی

چوتھا مہمند سپورٹس یوتھ اینڈ کلچرل فیسٹیول 2018 ء لوگو رونمائی

پشاور( سپورٹس رپورٹر) چوتھا مہمند سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر فیسٹول لوگو کی رونمائی ، گیمز 10 فروری سے شروع ہونگے جس میں کھیلوں کے مختلف مقابلے شامل ہونگے ، فیسٹول 23 مارچ تک جاری رہیگا ،اس موقع پر پولیٹکل ایجنٹ مہمند ایجنسی محمود اسلم وزیر مہمان خصوصی تھے ۔ان کے ہمراہ تین سب ڈویژنز کے اے پی ایز توصیف احمد، شیر عالم خان اور طارق اللہ ایجنسی سپورٹس منیجر سعید اختر کے علاوہ مقامی مشران بھی کثیر تعداد میں شریک تھیمحکمہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ مہمند ایجنسی اور ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس فاٹا کے زیراہتمام چوتھا مہمند سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر فیسٹول لوگو کا باضابطہ افتتاح گزشتہ روز کیاگیا مقابلے 10 فروری سے 23 فروری تک ہونے والے فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائینگے۔ جس میں مہمند ایجنسی کے ٹیلنٹیڈ نوجوان حصہ لینگے۔ کھیل کھود ذہنی نشونماء اور مثبت سوچ کو تقویت ملتی ہے۔ امن بحالی میں فورسز اور مشران کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں۔ ان خیالات کااظہار پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر نے چوتھے مہمند سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر ل فیسٹیول کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایجنسی کے جوانوں کا ٹیلنٹ اُبھارنے کیلئے اس قسم کے فیسٹیولز منعقد کئے جائینگے۔ اس موقع پر پی اے مہمند نے اعلان کیا کہ ایجنسی کے اُن کھلاڑیوں کے اخراجات پولیٹیکل انتظامیہ برداشت کرینگے جنہوں نے صوبائی یا نیشنل لیول پر کھیلوں میں جگہ بنائی۔ایجنسی میں بد امنی کی فضاء ختم کرنے میں فورسز اور مشران کا نمایا ں کردار ہے اور انہیں کی بدلت پورے علاقے میں امن بحال ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ ہم منفی سوچ کو تبدیل کر کے مثبت سوچ اپنائے۔ مثبت سوچ کو فروغ دینے کیلئے ہم مختلف قسم کے کھیل کھود کے مقابلے منعقد کرینگے۔ جس سے جوانوں کی ذہنی نشونماء بھی ہو سکے گا۔ ایجنسی کے عوام اور طلباء سمیت دیگر طبقے کے لوگوں کو فیسٹیول میں بھر پور شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ایجنسی سپورٹس منیجر سعید اختر نے کہا کہ پولیٹیکل انتظامیہ کے تعائون سے ہم فیسٹیول کو کامیاب بنانے کی کوشش کرینگے۔ اور تمام کھلاڑیوں کو پورے حقوق ملیں گے۔ تقریب کے آخر میں پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر نے باقاعدہ طور پر چوتھے مہمند سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر تین سب ڈویژنز کے اے پی ایز توصیف احمد، شیر عالم خان اور طارق اللہ کے علاوہ مقامی مشران بھی کثیر تعداد میں شریک تھے۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

پشاور میں تیسری قومی سائیکلنگ روڈ چیمپن شپ

پشاور(سپورٹس لائف رپورٹر)ڈائریکٹریٹ ا ف سپورٹس کے تعاون سے تیسری قومی سائیکلنگ روڈ چیمپن شپ ...

فرانس سائیکل ریس ، ڈچ جوڑی دوسری سٹیج پر کامیاب =+=

اسلام آباد (سپورٹس لائف ) فرانس میں جاری سائیکل ریس کے ٹیم ایونٹ میں ڈچ ...

پاکستانی پہلی خاتون ماؤنیٹنئرسائکلسٹ ثمر خان کلی منجارو چوٹی کو عبور کرنے کے لئے3 دسمبر کو افریفہ کے لئے رووانہ ہونگی

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر ) پاکستانی پہلی خاتون ماؤنیٹنئرسائکلسٹ ثمر خان کلی منجارو چوٹی کو ...