بنیادی صفحہ / متفرق / پختونخوانڈر23گیمزکی تیاریوں کے سلسلے شروع

پختونخوانڈر23گیمزکی تیاریوں کے سلسلے شروع

پشاور(سپورٹس لائف)صوبائی ادارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں اگلے ماہ سے شروع ہونیوالے تیسری خیبر میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرکے زیر اہتمام گیمزکی لوگو کی تقریب رونمائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جبکہ اس موقع پر شاندار پرفارمنس کے مطاہرہ کرنے والے مرد وخواتین کھلاڑیوں کوتعلیمی سکالر شپ دیدی گئی جن میں دوکروڑ روپے تقسیم کئے گئے ،نامور فنکاروں نے بھی خوبصورت آوازوں سے محفل کو لوٹ لیا،تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل محمود خان تھے انکے ہمراہ سیکرٹری سپورٹس طارق خان،ضلع ناظم ارباب عاصم خان ،ڈپٹی کمشنر پشاور اسلام زیب ،ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخواجنید خان ،ڈائریکٹر یوتھ اسفندیار خٹک ،ڈائیریکٹر سپورٹس رشیدہ غزنوی،ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین میناگل آفریدی،ڈی ایس او پشاور جمشیدبلوچ سمیت کثیر تعدادمیں مرد وخواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور کے زیر اہتمام نشتر ہال میں منعقد ہ ایک پروقار تقریب میں 2016اور2017کومنعقد ہ انڈر23گیمزمیں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں لائبہ اعجاز،فہد خواجہ،معاذ اختر ،حمزہ گل،ثناء بہادر،نمرہ عقیل اورنورہنہ شمس سمیت دیگر کھلاڑیوں کو تعلیمی سکالر شپ کے سلسلے میںکیش رقم دیدی گئی،جبکہ گیمزکے لوگو کی رونمائی بھی کی گئی ،لوگوکی رونمائی ٹیبل ٹینس کی باصلاحیت کی سپیشل کھلاڑی شہناز اور زینب کے ہاتھوں کی گئی ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس جنیدخان کاکہناتھاکہ خیبر پختونخوامیں کھیلوںکے حوالے سے کافی ٹیلنٹ موجود ہے جنہیں سامنے لانے کیلئے نچلی سطح پر مرد وخواتین کھلاڑیوں کویکساں سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ،جبکہ ان کھلاڑیوں کوتعلیم سے آراستہ کرانے کیلئے انہیں تعلیمی سکالر شپ دی جارہی ہے جس سے یقیناًکھلاڑیوں کی سہولیات ہوگی اور زیادہ سے زیادہ کھلاڑی سامنے آئینگے۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشیدبلوچ خان نے بتایاکہ انکی بھر پور کوشش ہوگی کہ اگلے انڈر 23گیمزمیں پشاور دسٹرکٹ کے کھلاڑی شاندار پر فارمنس کا مظاہرہ کرکے سب سے آگے رہے ،یہی وجہ ہے کہ گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں مر دوخواتین ٹیموںکی تیار ی کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز کیلئے علیحدہ علیحدہ کمیٹیاں تشکیل دیکر باقاعدہ آغازآج سے ہوجائیگا۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

قومی ورثہ کے منصوبے حق حق دار تک کے تحت پشاور میں دو روزہ کھیلوں کے مقابلے شروع ہو گئے

پشاور(سپورٹس لائف رپورٹر)وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ کے منصوبے حق حق دار ...

بین الصوبائی گیمز کے سلسلے میں سید عاقل شاہ کے زیرصدارت اجلاس

پشاور (سپورٹسل ائف رپورٹر)خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بین الصوبائی گیمزکے سلسلے میں چیئر ...

9 سالہ سلینا خواجہ نے 5765 میٹر بلند کوزسر کی چوٹی سر کرلی

سلینا خواجہ موسم سرما میں اس چوٹی کو سر کرنے والی کم عمر ترین کوہ ...

انڈر23 خیبرپختونخوا گیمز، کوہاٹ ریجن میں خواتین انٹرڈسٹرکٹ مقابلوں کا آغاز

افتتاحی روز ڈسٹرکٹ کوہاٹ کے کھلاڑی چھائے رہے ، باضابطہ افتتاح ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد ...

ونٹر اولمپکس ،چار طلائی تمغوں کیساتھ جرمنی کی برتری برقرار

بائتھلون اسٹار لیورا ڈالمیئر نے مقابلوں میں دوسرا طلائی تمغہ جیت لیا پاکستان(اسلام آباد ) ...