بنیادی صفحہ / سکواش / آٹھ رکنی قومی ٹیم کوریا میں ایشن سکواش ٹیم چمپئن شپ میں شرکت کریگی

آٹھ رکنی قومی ٹیم کوریا میں ایشن سکواش ٹیم چمپئن شپ میں شرکت کریگی

اسلام آباد (سپورٹس لائف ) آٹھ رکنی قومی ٹیم ایشن سکواش ٹیم چمپئن شپ میں شرکت کرے گی ، پاکستان سکواش فیڈریشن(پی ایس ایف) کے حکام کے مطابق ایشین سکواش ٹیم چمپئن شپ برائے ویمنز اور مینز 21 سے 25 مارچ تک کوریا میں کھیلی جائے گی جس میں 4مرد اور4خواتین کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ مرد کھلاڑیوں میں فرخان زمان، طیب اسلم، عماد فرید اور محمد عاصم خان جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں مدینہ ظفر، سعدیہ گل، فضا ظفر اور رفعت خان شامل ہیں۔حکام نے بتایا کہ ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے امید ہے کہ ایونٹ میں قومی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کامیابی حاصل کریگی۔ حکام نے بتایا کہ اس ایونٹ کے بعد قومی ٹیم کامن ویلتھ گیمز جو رواں سال 5 سے 15 اپریل تک ا?سٹریلیا میں ہو گی میں شرکت کریگی ، دونوں ایونٹس کے لئے فیڈریشن نے مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں 5 روزہ ٹرائلز کے بعد مرد اور خواتین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ کامن ویلتھ گیمز میں فرخان زمان، طیب اسلم،ماریہ طور اور مدینہ ظفر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

سکواش کے سابقہ عالمی کھلاڑی احسان اللہ کی ڈی جی سپورٹس خیبرپختونخوا سے ملاقات

ڈی جی سپورٹس جنید خان نے معروف کھلاڑی کی خدمات کو سراہا اور انہیں یادگاری ...

پاکستان رواں سال سکواش کے7عالمی مقابلوں کی میزبانی کرے گا =+= قمر زمان

5 ہزار ڈالر سے لے کر 70 ہزار ڈالر کے 7 ایونٹس کی میزبانی پاکستان ...

قطر جو نئیر سکوائش چیمپیئن شپ میں کامیاب کھلاڑیوں کا گروپ تصویر =+=

اسلام آباد(سپورٹس لائف رپورٹر)قطر جو نئیر سکوائش چیمپیئن شپ میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے کے ...

پاکستان سکواش ٹورنامنٹس کی دوبارہ میزبانی کرے گا

بین الاقوامی سکواش کی عالمی تنظیم پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن ( پی ایس اے ) ...

پاکستان کے فرحان محبوب نے عالمی چیمپئن مصر کے کریم عبدالگواد کو شکست دی

اسلام آباد (سپورٹس لائف) پاک مصر انٹرنیشنل اسکواش سیریز مصحف علی میر اسکواش کمپلیکس میں ...