تازہ ترین
بنیادی صفحہ / والی بال / سرحد یونیورسٹی کے زیراہتمام آل پاکستان انٹر یونیورسٹی والی بال چیمپئن شپ شروع ہوگئ

سرحد یونیورسٹی کے زیراہتمام آل پاکستان انٹر یونیورسٹی والی بال چیمپئن شپ شروع ہوگئ

آل پاکستان انٹر یونیورسٹی والی بال چیمپئن شپ شروع ہوگئی
پشاور( سپورٹس رپورٹر)سرحد یونیورسٹی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی آل پاکستان والی بال کمپیٹیشن قیوم اسٹیڈیم پشاور میں شروع ہوگئی جس میں ملک بھر سے چودہ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں عبدالولی خان یونیورسٹی مردان، آغاخان یونیورسٹی کراچی، پنجاب یونیورسٹی، یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب لاہور، ہمدرد یونیورسٹی کراچی، یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں، یونیورسٹی آف سرگودھا، گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان، سپیرئیر سائنس یونیورسٹی لاہور، بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان ،یونیورسٹی آف ازاد جموں کشمیر، پونچھ یونیورسٹی روالا کوٹ آزاد جموں کشمیر اور یونیورسٹی آف پشاور سیمیت یونیورسٹی آف بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ شامل ہیں. ٹورنامنٹ کا باضابطہ افتتاح وائس چانسلر سرحد یونیورسٹی آف انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر سلیم ارحمان نے کیا ان کے ہمراہ ڈاکٹر وحید مغل ، ڈائریکٹرسپورٹس خورشید مروت، ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی ارشد حسین سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ اس موقع پر سرحد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم الرحمان کا کہنا تھا کہ سرحد یونیورسٹی نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ کے لئے کام کیا ہے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی موجودہ والی بال چمپین شپ اسی کی ایک کڑی ہے انہوں نے تمام ٹمیوں کو خوش آمدید کہا اور اچھے ماحول میں مقابلوں کے انعقاد کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر یونیورسٹی کے ڈین آف سوشل سائنسز آرٹس اینڈ ایجوکیشن ڈاکٹر عبدالوحید مغل بھی موجود تھے انہوں نے اس موقع پر کہا کہ یہ مقابلے تین دن جاری رہیں گے جس میں ملک بھر کی زونل مقابلوں کے ونرز اور رنرز اپ شرکت کر رہے ہیںافتتاحی میچ میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے آغاخان یونیورسٹی کو تین صفر سے شکست دی۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*