بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس نیوز / خیبرپختونخوا ایمچورموئے تھائی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام KP موئے تھائی ٹورنامنٹ

خیبرپختونخوا ایمچورموئے تھائی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام KP موئے تھائی ٹورنامنٹ

پشاور،(سپورٹس لائف) خیبرپختونخوا ایمچورموئے تھائی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام KP سپورٹس بورڈ کے تعاون سے سپورٹس کمپلیکس پشاور میں آٹھویں آل KPK موئے تھائی ٹورنامنٹ وزیرباغ پشاور برانچ نے جیت لیا۔مدنی پشاور دوسری اورباغبان و سوات نے مجموع طور پرتیسری پوزیشن حاصل کی۔پشاور میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں صوبے کے مختلف اضلاع سے ٹیموں نے حصہ لیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا جنید خان اورجماعت اسلامی کے امیر صابرحسین اعوان تھے جبکہ فائنل مقابلوں کے موقع پر پاکستان ایمچور موئے تھائی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل میاں ریحان حمید ،پاکستان کک باکسنگ کے سیکرٹری جنرل رانا زاہد خیبرپختونخوا ایمچور موئے ایسوسی ایشن کے صدر صاحبزادہ عبدالہادی سیکرٹری KP فل کنٹکٹ کراٹے ایسوسی ایشن محمد یاسین یاسر، جائنٹ سیکرٹری نثار شنواری،بجٹ آفسیر ڈائریکٹر آف سپورٹس شکیل خان اورDSO مردان سیکرٹری مردان ڈسٹرکٹ ابراہیم، سیکرٹری ڈسٹرکٹ چارسدہ خورشیدشہاب ،سیکرٹری ڈسٹرکٹ نوشہرہ ،سیکرٹری ڈسٹرکٹ بنوں محمد اسرار ،صدر ڈسٹرکٹ سوات صفی الرحمان ،چیئرمین ڈسٹرکٹ نوشہرہ بشیراحمد ،سیکرٹری رسہ کشی ایسوسی ایشن تاج محمد ،سینئرناب صدر خیبرپختونخوا فل کنٹکٹ کراٹے ایسوسیایشن شاہد درانی عظمی، انٹرنیشنل باکسنگ کوچ مسلم خان، سیکرٹری خیبرپختونخوا سپورٹس رائٹرزایسوسی ایشن عاصم شیراز، جائنٹ ایڈیٹر دی سپورٹس پلس میگزین عظمت اللہ کے علاوہ دیگر صحافی بھی موجود تھیں۔انہوں نے مختلف کیٹیگریز میں کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیں ،صابر حسین اعوان نے اپنی جانب سے پندرہ ہزار روپے نقد اورڈی جی سپورٹس جنید خان نے تمام کامیاب کھلاڑیوں کیلئے ایک لاکھ دس ہزار روپے کا اعلان اورخیبرپختونخوا موئے تھائی اورفل کنٹکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے سالانہ گرانٹ میں ایک ایک لاکھ روپے کا باقاعدہ اضافہ کااعلان بھی کیا اوراپنے خطاب میں سیکرٹری خیبرپختونخوا عنایت اللہ اورصدر صاحبزادہ الہادی کے کاوشوں کو سراہا اوربتایا کہ یہ دونوں انتھائی محنت سے سپورٹس کیلئے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔مقابلے پانچ کیٹیگریز میں ہوئے ۔اوپن ویٹ میں وزیرباغ پشاور کے خان اللہ نے گولڈ ،کامران نے سلور اورسوات کے ذیشان نے کانسی کاتمغہ جیتا ۔70کے جی میں میںمندنی چارسدہ کے عزیز الحق نے پہلی ،ابرار احمد مدنی نے دوسری اورباغبان کے انور تیسری پوزیشن حاصل کی۔60 کلوگرام میں بشیرشباب نے سونے ،لطیف اللہ سوات نے چاندی اورذیداکبر مدنی نے کانسی کاتمغہ اپنے نام کیا ۔50 کلوگرام مقابلے میں وزیرباغ پشاور کے محمد زبیر نے پہلی شیرآغا نے دوسری اوروزیر باغ کے اکبر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔40 کلوگرام میں وزیرباغ پشاور کامران نے پہلی ،گنج برانچ نے دوسری اورنوشہرہ ایمل حارث نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

کبیر احمد آفریدی فاٹا ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

(سپورٹس لائف رپورٹر) کبیر احمد آفریدی فاٹا ریجن کرکٹ کے صدر منتخب اور مسعود اختر ...

جامعہ پشاور کے زیر اہتمام سپورٹس گالا 2018 کا آغاز

پشاور(سپورٹس لائف) جامعہ پشاور کے زیر اہتمام 4 روزہ انٹر ہاسٹل سپورٹس گالا برائے 2018 ...

میچ فکسنگ، دو ملائیشین بیڈمنٹن کھلاڑیوں پر 15 اور 20 برس پابندی عائد

چن سینگ اور ذوالکلفی متعدد بار مختلف ٹورنامنٹس اور اوقات میں کرپشن میں ملوث پائے ...

انڈر23 گیمزخواتین گیمز،مردان نے اوارآل ٹرافی جیت لی

پشاور(سپورٹس لائف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام انڈر23خیبر پختونخوا گیمز2018 کے سلسلے ...

بین الصوبائی گیمز 18 مارچ سے پشاور میں منعقد ہونگی ، سید عاقل شاہ

پشاور (سپورٹس رپورٹر)خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بین الصوبائی گیمز 18 مارچ سے پشاور ...