بنیادی صفحہ / متفرق / 9 سالہ سلینا خواجہ نے 5765 میٹر بلند کوزسر کی چوٹی سر کرلی

9 سالہ سلینا خواجہ نے 5765 میٹر بلند کوزسر کی چوٹی سر کرلی

سلینا خواجہ موسم سرما میں اس چوٹی کو سر کرنے والی کم عمر ترین کوہ پیما بن گئیں
اسلام آباد(سپورٹس لائف) پاکستان کی 9 سالہ سلینا خواجہ نے 5765 میٹر بلند کوزسر کی چوٹی سر کرلی،سلینا خواجہ موسم سرما میں اس چوٹی کو سر کرنے والی کم عمر ترین کوہ پیما بن گئیں۔شمشال وادی میں واقع 5765 میٹر بلند کوزسر کی چوٹی کو سر کرنے کیلیے ایبٹ آباد کی رہائشی نوعمر سلینا نے اپنے کوہ پیما والد کی معیت میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ وہ موسم سرما میں اس چوٹی کو سر کرنے والی کم عمر ترین کوہ پیما بن گئی ہیں۔ٹیم میں گائیڈ وزیر بیگ، پورٹر عارف بیگ، سپورٹ ٹیم شفا علی، اظہار علی، غلام سلطان، جعفر خان شامل تھے۔ نوعمر کوہ پیما نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی بلند ترین چوٹیاں سر کرکے پاکستان کا نام روشن کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

قومی ورثہ کے منصوبے حق حق دار تک کے تحت پشاور میں دو روزہ کھیلوں کے مقابلے شروع ہو گئے

پشاور(سپورٹس لائف رپورٹر)وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ کے منصوبے حق حق دار ...

بین الصوبائی گیمز کے سلسلے میں سید عاقل شاہ کے زیرصدارت اجلاس

پشاور (سپورٹسل ائف رپورٹر)خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بین الصوبائی گیمزکے سلسلے میں چیئر ...

انڈر23 خیبرپختونخوا گیمز، کوہاٹ ریجن میں خواتین انٹرڈسٹرکٹ مقابلوں کا آغاز

افتتاحی روز ڈسٹرکٹ کوہاٹ کے کھلاڑی چھائے رہے ، باضابطہ افتتاح ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد ...

پختونخوانڈر23گیمزکی تیاریوں کے سلسلے شروع

پشاور(سپورٹس لائف)صوبائی ادارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں اگلے ماہ سے شروع ہونیوالے ...

ونٹر اولمپکس ،چار طلائی تمغوں کیساتھ جرمنی کی برتری برقرار

بائتھلون اسٹار لیورا ڈالمیئر نے مقابلوں میں دوسرا طلائی تمغہ جیت لیا پاکستان(اسلام آباد ) ...