بنیادی صفحہ / متفرق / بین الصوبائی گیمز کے سلسلے میں سید عاقل شاہ کے زیرصدارت اجلاس

بین الصوبائی گیمز کے سلسلے میں سید عاقل شاہ کے زیرصدارت اجلاس

پشاور (سپورٹسل ائف رپورٹر)خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بین الصوبائی گیمزکے سلسلے میں چیئر مین انتظامی کمیٹی سید عاقل شاہ کے زیراہتمام افتتاحی و اختتامی تقریب کے سب کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا جس میں آرگنائزنگ سیکرٹری ذوالفقار بٹ سمیت دیگرممبران میں شاہ فیصل ، سارا ،نصر من اﷲ بٹ، حاجی امجد، خان بہادر، جعفر شاہ ، سکندر خان ، بابر ، خالد نور ، میاں صداقت شاہ اورثاقب شامل ہیں ، اجلاس میں سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ جو کہ انتظامی کمیٹی چیئر مین ہیں کو افتتاحی اور اختتامی تقریب کے حوالے سے بریفننگ دی گئی جنہوں تمام انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے تمام کمیٹی اراکین کو ہدایت کی کہ وہ بین الصوبائی گیمز کو کامیابی بنانے میں بھرپور کردار ادا کرے ، انہوں نے کہا کہ ان گیمز میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید عاقل شاہ نے کہا کہ بین الصوبائی گیمز 18 مارچ سے پشاور میں منعقد ہورہا ہے جس کو پشاور میں منعقدہ 31 ویں نیشنل گیمز سے بہترانداز میں منعقد کیاجائے گا جس میں خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے تمام ایسوسی ایشن کے سیکرٹریز وصدور کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان گیمز کو کامیابی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ گیمز کے سلسلے میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور انشاء اﷲیہ گیمز پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین گیمز ہونگے ۔ جس میں 28 میل اور نو فیملی گیمز شامل ہیں ۔ سید عاقل شاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو انتظامی کمیٹی کا سرپرست اعلیٰ ، وزیر کھیل سرپرست، چیف سیکرٹری چیئرمین اور ڈی جی سپورٹس کو صدر مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں کے دستے تین تین سو کھلاڑیوں جن میں 30 فیصد خواتین پر مشتمل ہوں گے،فاٹا کا دستہ 150 ، اسلام آباد کا 100 جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے دستے50 ،50 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوں گے، گلگت بلتستان، فاٹا اور اسلام آبادوآزاد کشمیر کے گولڈ کے پوائنٹس جنرل ٹرافی کے لئے شمار نہیں ہوں گے، مجموعی طور 1600 مرد وخواتین کھلاڑی آرچری، اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، بیس بال، باسکٹ بال، باکسنگ، باڈی بلڈنگ، گالف، جمناسٹک، ہینڈ بال، ہاکی، جوجتسو، کبڈی، کراٹے، روئنگ، رگبی، شوٹنگ، سوفٹ بال، سکواش، تیراکی، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، ٹینس، رسہ کشی، والی بال، ویٹ لیفٹنگ، ریسلنگ، ووشو میں حصہ لیں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے گیمز کے لئے تقریباً چار کروڑ روپے فراہم کئے ہیں صوبے کے کھلاڑیوں کو مکمل کٹس دی جائیں گی، ہر ایونٹ کی میڈلز دینے کی تقریب ایونٹ کے مکمل ہوتے ہی منعقد کرائی جائے گی وہی گیم کرائی جائے گی جس کے لئے چار انٹریز موصول ہوں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا تمام ایونٹس میں حصہ لے گا مرد وخواتین کھلاڑیوں کے لئے الگ الگ رہائش کا بندوبست کیا گیا ہے میڈیکل، میڈیا، رہائش اور سیکورٹی سمیت دیگر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

قومی ورثہ کے منصوبے حق حق دار تک کے تحت پشاور میں دو روزہ کھیلوں کے مقابلے شروع ہو گئے

پشاور(سپورٹس لائف رپورٹر)وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ کے منصوبے حق حق دار ...

9 سالہ سلینا خواجہ نے 5765 میٹر بلند کوزسر کی چوٹی سر کرلی

سلینا خواجہ موسم سرما میں اس چوٹی کو سر کرنے والی کم عمر ترین کوہ ...

انڈر23 خیبرپختونخوا گیمز، کوہاٹ ریجن میں خواتین انٹرڈسٹرکٹ مقابلوں کا آغاز

افتتاحی روز ڈسٹرکٹ کوہاٹ کے کھلاڑی چھائے رہے ، باضابطہ افتتاح ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد ...

پختونخوانڈر23گیمزکی تیاریوں کے سلسلے شروع

پشاور(سپورٹس لائف)صوبائی ادارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں اگلے ماہ سے شروع ہونیوالے ...

ونٹر اولمپکس ،چار طلائی تمغوں کیساتھ جرمنی کی برتری برقرار

بائتھلون اسٹار لیورا ڈالمیئر نے مقابلوں میں دوسرا طلائی تمغہ جیت لیا پاکستان(اسلام آباد ) ...