تمام نئے اورپرانے سوئمنگ کھلاڑیوں کو دعوت دے رہے ہیں تاکہ نیشنل گیمز کیلئے تیاری کریں،محمد آصف اورکزئی
پشاور(سپورٹس لائف رپورٹر) سوئمنگ ٹریننگ کیمپ آج بروزمنگل سے قیوم سٹیڈیم میں شروع ہوگی ،جس کا باقاعدہ اعلان خیبرپختونخوا سوئمنگ ایسوسی ایشن کے صدر محمد آصف اورکزئی نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹریننگ کیمپ آج بروزمنگل دوپہرتین بجے شروع ہوگی ۔یہ ٹریننگ کیمپ آنے والے بین الصوبائی گیمز جو کہ 17 مارچ سے پشاور میں شروع ہوں گے اس کیلئے تیاری کی جارہی ہیں۔تمام سوئمنگ کے کھلاڑیوں اپنے اپنے کوچ سے رابطہ کریں تاکہ ٹریننگ شروع ہوسکے ۔ٹریننگ کوچ موبین خان،نعیم گل اورسلیم اختر پر مشتمل پینل ہے ۔سلیکشن کمیٹی میں صلاح الدین قریشی ،اسد خان اورگل باچہ ہوں گے۔تمام نئے اورپرانے سوئمنگ کے کھلاڑیوں کو دعوت دی جاتی ہے اوراگر کوئی نیا کھلاڑی کیمپ کیلئے آنا چاہتا ہے تو ان کو بھی شامل کردیاجائیگا۔تمام کھلاڑی اپنے ساتھ دو تصویریں اوراپناقومی شناختی کارڈ یا فارم ”ب’ ‘ساتھ لاناہونگا۔