بنیادی صفحہ / متفرق / قومی ورثہ کے منصوبے حق حق دار تک کے تحت پشاور میں دو روزہ کھیلوں کے مقابلے شروع ہو گئے

قومی ورثہ کے منصوبے حق حق دار تک کے تحت پشاور میں دو روزہ کھیلوں کے مقابلے شروع ہو گئے

پشاور(سپورٹس لائف رپورٹر)وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ کے منصوبے حق حق دار تک کے تحت پشاور میں دو روزہ کھیلوں کے مقابلے شروع ہو گئے۔قیوم سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس مقابلوں کا باضابطہ افتتاح پراجیکٹ انچارج خرم شہزاد اور ذیشان ریاض نے کیا ۔اس موقع پر کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔مقابلوں کا اہتمام ملک سعد میموریل سپورٹس ٹرسٹ نے کیا۔افتتاحی روز کھیلے جانے والے میچوں میں خواتین سنگلز مقابلے اقرائ، زور افشاں،حنا اور اقراء جونئیر نے جیت لئے جبکہ مردوں کے سنگلز مقابلوں میں دانیال نے اسفند یار کو 21-16 اور21-17 سے شکست دے دی،عماد خلیل نے احمد کے خلاف 21-14 اور21-19 سے کامیابی حاصل کی ۔ایک اور میچ میں عزیز نے انور کو21-17 اور21-16 سے ہرا دیا۔مرووں کے سنگلز ٹیبل ٹینس مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں آٹھ میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔اس موقع پر صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کفایت اللہ خان اور صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری امجد خان بھی موجود تھے۔افتتاحی تقریب سے خطاب میں خرم شہزاد نے کہا وزارت اطلاعات ونشریات،قومی تاریخ وادبی ورثہ نے ملک کے معروف فلاحی اداروں کی فعالیت سے متعلق ایک آگاہی مہم ”حق حقدار تک” کا آغاز کیا ہے تاکہ ملک بھر کے نیک نام فلاحی ادارے عوامی سطح پر صحیح معنوں میں متعارف ہو سکیں۔اِس تعارفی مہم کا مقصد پاکستانی عوام کو آگاہ کر نا ہے تاکہ وہ اپنے عطیات اورخیرات اِن اداروں تک پہنچا سکیں۔اب تک اِن بااعتماد…اداروں نے ملک بھر میں انسانی فلاح وبہبود اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے جن مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا ،اِن میں یہ بات خاص طور قابل ذکر اور نمایاں رہی کہ ان اداروں نے انتہا پسندی کا شکار ہونے والے افراد کی بحالی اور بھرپور مالی امداد میں بلا تفریق بڑھ چڑھ کے حصہ لیا۔
اِ س ضمن میں پاکستان پیس کو لیکٹیو(پی پی سی) نے ملک بھر میںوزارت اطلاعات ونشریات،قومی تاریخ وادبی ورثہ کے ایک تحقیقی اور ابلاغی پراجیکٹ کے تحت اعدادوشمار اکٹھے کیے ۔ اکٹھے ہونے والے اِس مواد کے تجزیے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ ملک بھر میں ہر سال چند جعلی اورنام نہاد فلاحی ادارے لوگوں سے لاکھوں کروڑوں روپے مالیت کے عطیات اکٹھے کرتے ہیں اور پھر یہ عطیات حقداروں تک پہنچ نہیں پاتے۔ اکٹھے کیے جانے والے ان عوامی عطیات کی مسلسل فراہمی جیسے نیک عمل کے حوالے سے اس بات کی اشد ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ عطیات دینے والے عام اورخاص لوگوں کی راہنمائی کی جاسکے کہ وہ خیرخواہی کے جذبے کے تحت اکٹھے ہونے والے اِن عطیات کواصل مستحقین تک پہنچانے کے لیے نام نہاد اداروں سے ہوشیار رہیں۔ کیوں کہ اس نیک کام کا فائدہ تب ہی ممکن ہے، جب یہ عطیات انسانی فلاح بہبود اور ترقی کے حوالے سے خرچ ہوں گے۔خرم شہزاد نے کہا کہ وہ کھیلوں کے ذریعہ اس مقصد کو ملک بھر میں پہنچانے کئے مستقبل میں بھی اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کریں گے۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

فٹسال فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری عدنان احمد کادورہ صوبہ پختونخواہ

(سپورٹس لائف رپورٹر) پہلے مرحلے میںسوات ،مردان ،چارسدہ کی تنظیموں کی ازسرنوتشکیل۔صوبائی سطح پر تمام ...

نوجوانوں کو کھیل کھود کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنااولین ترجیح ہے ، راشد خان

( سپورٹس لائف رپورٹر) نگراں صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان محمدراشد خان نے کہا کہ ...

ڈسٹرکٹ سپورٹس فیسٹول ،انٹر کلب کبڈی ٹورنامنٹ ہزار خوانی ،جبکہ بیڈمنٹن میںاسلامیہ ماڈل سکول نے کامیابی حاصل کی،

(سپورٹس لائف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رات کی مصنوعی روشنی میں جاری ڈسٹرکٹ سپورٹس ...

کرم ایجنسی میں سپورٹس گالا کا انعقاد

(سپورٹس لائف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس فاٹا کے زیر اہتمام کرم ایجنسی میں ایک ماہ سے ...

فلم باہو بلی 2 نے چین میں پہلے روز ہی ایک ملین ڈالر سے زائد کما لئے

ممبئی(سپورٹس لائف)فلم باہو بلی 2 نے چین میں ریلیز کے پہلے روز ایک ملین ڈالر ...