بنیادی صفحہ / ہاکی / بین الصوبائی گیمز، خیبرپختونخوا ہاکی ٹیم کیلئے ٹرائلز کا انعقاد

بین الصوبائی گیمز، خیبرپختونخوا ہاکی ٹیم کیلئے ٹرائلز کا انعقاد

پشاور( سپورٹس لائف رپورٹر) خیبرپختونخواہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بین الصوبائی گیمز کے سلسلے میں قیوم سپورٹس کمپلیکس لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاورمیں ٹرائلز منعقد کئے گئے جس میں صوبے بھر سے مختلف ڈسٹرکٹس کے کھلاڑیوں نے اوپن ٹرائلز میں حصہ لیا جس میں کیمپ کیلئے تیس کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیا، اس موقع پرپاکستان ہاکی فیڈریشن کے سینئر نائب صدر سابق آئی جی سعید خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ، صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید ظاہر شاہ ، ملک ظاہر، محمد نواز سمیت دیگراہم شخصیا ت موجود تھیں ۔ 18 مارچ سے پشاور میں منعقدہ بین الصوبائی گیمز کے سلسلے میں پشاور لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اوپن ٹرائلز منعقد ہوئے جس میں صوبہ بھر سے انڈر25 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید ظاہر شاہ نے کہا کہ ٹرائلز میں سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں کیمپ کیلئے تیس کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیا جس کا تربیتی کیمپ 16مارچ تک جاری رہیگا،انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ہاکی کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے صوبے کھلاڑیوں نے نہ صرف نیشنل بلکہ انٹرنیشنل سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کیا ، انہوں نے کہا کہ قائداعظیم گیمز اسلام آباد میں بھی خیبرپختونخوا کی ٹیم نے پنجاب کو شکست دیکر گولڈ میڈل حاصل کیا تھا اور انشاء اﷲ امید ہے کہ بین الصوبائی گیمز میں خیبرپختونخوا ہاکی ٹیم بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کریگا۔کیمپ کیلئے منتخب کھلاڑیوں میں رومان گل گول کیپر (بنوں) گول کیپر عدنان (ڈی آئی خان) بلاول ( ایبٹ ا باد) فل بیک امجد بنوں ، سلیم پشاور، زاہد اﷲ پشاوریاسر علی بنوں ، ہلال مردان ، محمود پشاور، عثمان ایبٹ آباد، ہاف بیک فرمان پشاور، یاسر علی پشاور ، ابراہیم مردان ، خارث ایبٹ آباد، عمر پشاور، قیصر پشاور،دانش بنوں ، سبحان پشاور، فارورڈ ز خیر اﷲبنوں ، افراز پشاور، امجد الرحمان پشاور، ذاکر بنوں ، فواد پشاور ، شازیب مردان ، حسن نواز ہری پور، جبران پشاور ، جنید پشاور، انیس دیر ، ارسلان پشاور، سعید پشاور ، شہزاد بونیر ، اسد ارشد ایبٹ آباد سلیکشن کمیٹی چیئر مین سیدمحمد ظاہر شاہ سیکرٹری کے پی ہاکی ایسوسی ایشن ، ڈسٹرکٹ سیکرٹری ہدایت اﷲ، سلیکٹر یاسر اسلام انٹر نیشنل ، سید ضیاء الرحمان بنوری انٹر نیشنل شامل ہیں

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

ہاکی چیلنج کپ ، پشاور لائنز اور پشاور گرین نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

( سپورٹس لائف رپورٹر) رمضان سپورٹس فسیٹول کے سلسلے میں جاری ہاکی چیلنج کپ میں ...

پاکستان ہاکی ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے فٹنس لیول بہت کم ہے، فزیکل ٹرینر

یویو ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کا فٹنس لیول 20 پلس ہے، کھلاڑیوں کی100 فیصد فٹنس ضروری ...

خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل

سابق آئی جی سعید خان چیئر مین، سید ظاہر شاہ صدر ، حاجی ہدایت اﷲ ...

منصور احمد علاج ومعالجے کی سہولیات سے مطمئن

ڈاکٹرز بھرپور توجہ دے رہے ہیں، قوم کی دعائوں پر شکر گزار ہوں ،گول کیپر ...

فا ٹا انٹر کلب فا ٹا انٹر کلبز ہاکی چمپیئن شپ

پشاور (سپورٹس لائف)ہا کی ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام فا ٹا انٹر کلب فا ...