بنیادی صفحہ / ٹینس / فسٹ چیئر مین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اوپن ٹینس چیمپئن شپ…

فسٹ چیئر مین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اوپن ٹینس چیمپئن شپ…

اسلام آباد(سپورٹس لائف رپورٹر)فسٹ چیئر مین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اوپن ٹینس چیمپئن شپ میںبوائز سنگلز انڈر۔18کا ٹائٹل محمد شعیب نے ،بوائز ،گرلز سنگلز انڈر۔10کا ٹائٹل حمزہ رومان نے جبکہ مینز ڈبلز کا ٹائٹل محمد عابد اور شہزاد خان نے جیت لیا جبکہ لیڈیز سنگلزسیمی فائنلز میںسارا منصور اور ماہین آفتاب نے اور 45سال سے زائد عمرکے مین ڈبلز سیمی فائنلز میں حامد الحق اور مصحف ضیا ء نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ پی ٹی ایف ٹینس کمپلکس اسلام آباد میں جاری اس ٹورنامنٹ کے بوائز سنگلز انڈر۔18کے فائنل میںمحمد شعیب نے حذیفہ عبد الرحمن کو شکست دیکرکامیابی حاصل کر لی۔بوائز ،گرلز سنگلز انڈر۔10 فائنل میں حمزہ رومان نے جمال شاہ کو شکست دیکر اس ٹائٹل کا خود کو حقدادر قراردیدیا۔مینز ڈبلز فائنل میں محمد عابد اور شہزاد خان نے مزمل مرتضٰی اور مدثر مرتضٰی کو ہرا کر ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔لیڈیز سنگلز سیمی فائنل میں سارا منصور نے مہوش چشتی کو جبکہ ماہین آفتاب نے عیشا جواد کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ 45سال سے زائد عمرکے مین ڈبلز سیمی فائنلز میں حامد الحق اور مصحف ضیا ء نے عرفان اللہ اور محمود خان کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

16ویں ویسٹبری اوپن رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ 6مئی سے شروع ہوگی

(سپورٹس لائف) سندھ ٹینس ایسوسی ایشن اور کراچی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 16ویں ویسٹبری ...

بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ شروع ہوگیا

بارسلونا(سپورٹس) بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ شروع ہوگیا۔ عالمی نمبر ایک ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال ...

ڈیوس کپ کی جگہ ٹینس ورلڈ کپ متعارف کرایا جائے گا

ٹائی دو سنگلز اور ایک ڈبلز پر مشتمل ہوگی، اسپینش فٹبالر گیرارڈ پیکو نے سرمایہ ...

پی ٹی ایف ،ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں نئے ٹینس کورٹس اور بین الاقوامی میعار کا حامل ہاسٹل تعمیر کرے گی

اسلام آباد (صوبیہ کومل) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سر براہ سلیم سیف اللہ خان نے ...

صبح نو نیشنل کلے کورٹ ٹینس چیمپئن شپ 7 اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

صبح نو نیشنل کلے کورٹ ٹینس چیمپئن شپ 7 اپریل سے اسلام آباد میں شروع ...