بنیادی صفحہ / سکواش / قطر جو نئیر سکوائش چیمپیئن شپ میں کامیاب کھلاڑیوں کا گروپ تصویر =+=

قطر جو نئیر سکوائش چیمپیئن شپ میں کامیاب کھلاڑیوں کا گروپ تصویر =+=

اسلام آباد(سپورٹس لائف رپورٹر)قطر جو نئیر سکوائش چیمپیئن شپ میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے دوحہ جونئیر سکواش چیمپیئن شپ کے تمام ٹائٹل جیت کر اپنی برتری ثابت کر دی ۔ اپنی کامیابیوں کو آگے بڑھاتے ہوئے ان کھلاڑیوں نے انڈر۔ 13، انڈر۔ 15، انڈر۔ 17اور انڈر۔ 19 جونیئر کیٹیگریز کے تمام میچ با آسانی جیت کریہ چیمپئن شپ بھی اپنے نام کر لی۔ دونوں چیمپئن شپ کے اختتام پر خلیفہ انٹرنیشنل سکوائش کمپلیکس دوحہ میں ایک تقریب تقسیم انعامات منعقدہوئی جس میں قطر سکواش فیڈریشن کے صدر سعد المھندی نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ اس چیمپئن شپ میں پاکستان ، انڈیا ، قطر،مصر ، ملائیشیا ، اردن، آئرلینڈ ، امریکہ اور ایران کے نامور کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔مذکورہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے محمد عماد نے اپنے پاکستانی حریف عثمان ندیم کو 34منٹ میں(11-7, 6-11, 11-4 & 11-6) 3-1سے شکست دیتے ہوئے انڈر۔ 13 کیٹیگری کا فائنل اپنے نام کر لیا۔ دوسرے پاکستانی سٹارجنید خان نے اعلیٰ کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مخالف اردن کے کرم جمال کو انڈر۔ 15 کیٹیگری کے 42منٹ جاری رہنے والے فائنل میچ میں (11-6, 11-6, 5-11, 6-11 & 11-9) سے شکست دے دی۔ اسی طرح انڈر۔ 17کیٹیگری میں فرحان ہاشمی نے پاکستان کے ہی عزیر شوکت کو45 منٹ تک کھیلے جانے والے میچ میں(11-8, 8-11, 11-6 & 11-6) سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔انڈر۔ 19 کیٹیگری میں پاکستان کے عباس زیب نے 50 منٹ تک جاری رہنے والے اس سنسنی خیز میچ میں اپنے ہم وطن عزیر رشید سے اپنی پچھلی ہار کا بدلہ لیتے ہوئے (11-6, 14-12, 6-11 &11-9)کے سکور سے یہ میچ جیت کرٹرافی اپنے نام کر لی۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

سکواش کے سابقہ عالمی کھلاڑی احسان اللہ کی ڈی جی سپورٹس خیبرپختونخوا سے ملاقات

ڈی جی سپورٹس جنید خان نے معروف کھلاڑی کی خدمات کو سراہا اور انہیں یادگاری ...

پاکستان رواں سال سکواش کے7عالمی مقابلوں کی میزبانی کرے گا =+= قمر زمان

5 ہزار ڈالر سے لے کر 70 ہزار ڈالر کے 7 ایونٹس کی میزبانی پاکستان ...

آٹھ رکنی قومی ٹیم کوریا میں ایشن سکواش ٹیم چمپئن شپ میں شرکت کریگی

اسلام آباد (سپورٹس لائف ) آٹھ رکنی قومی ٹیم ایشن سکواش ٹیم چمپئن شپ میں ...

پاکستان سکواش ٹورنامنٹس کی دوبارہ میزبانی کرے گا

بین الاقوامی سکواش کی عالمی تنظیم پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن ( پی ایس اے ) ...

پاکستان کے فرحان محبوب نے عالمی چیمپئن مصر کے کریم عبدالگواد کو شکست دی

اسلام آباد (سپورٹس لائف) پاک مصر انٹرنیشنل اسکواش سیریز مصحف علی میر اسکواش کمپلیکس میں ...