بنیادی صفحہ / ہاکی / پاکستان ہاکی فیڈریشن کے گذشتہ پانچ سال کے غیر ملکی دوروں کی تفصیل =+=

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے گذشتہ پانچ سال کے غیر ملکی دوروں کی تفصیل =+=

اسلام آباد(سپورٹس لائف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے گذشتہ پانچ سال کے غیر ملکی دوروں،ان پر آنیوالے اخراجات،کھلاڑیوں کا پیکج اور پاکستان ہاکی ٹیم کی کارکردگی کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم نے سال 2013کے دوران 9تا16مار چ کو ملائشیائ(اپوہ) میں 22ویں اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کی اور اس میں قومی ہاکی ٹیم نے چھٹی پوزیشن حاصل کی ۔اس دورے پر ایک کروڑ 11لاکھ 75ہزار 863روپے اخراجات آئے اور اس دوران فی کھلاڑی دولاکھ 28ہزار 850روپے معاوضہ فراہم کیا گیا۔اسی سال29جون تا7جولائی ملائشیائ(جوہر) میںورلڈ ہاکی لیگ میں شرکت کی اور اس میں قومی ہاکی ٹیم نے ساتویں پوزیشن حاصل کی ۔اس دورے پردو کروڑ 20لاکھ 200روپے اخراجات آئے اور اس دوران فی کھلاڑی دولاکھ 71ہزار 350روپے معاوضہ فراہم کیا گیا۔اسی سال24اگست تا یکم ستمبر ملائشیائ(جوہر) میں9ویں مینز ایشیاء کپ میں شرکت کی اور اس میں قومی ہاکی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔اس دورے پرایک کروڑ 70لاکھ 71ہزار 372روپے اخراجات آئے اور اس دوران فی کھلاڑی دولاکھ 63ہزار 925روپے معاوضہ فراہم کیا گیا۔اسی سال17 تا20اکتوبرآسٹریلیا(پرتھ)انٹر نیشنل 9ویں مینز سپر ہاکی سیریز میں شرکت کی اور اس میں قومی ہاکی ٹیم نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ۔اس دورے پرایک کروڑ 48لاکھ 10ہزار926روپے اخراجات آئے اور اس دوران فی کھلاڑی دولاکھ 24ہزار 910روپے معاوضہ فراہم کیا گیا۔اسی سال دو تا10نومبرجاپان (کا کا میگہارا)میں تیسری مینز ایشیئن چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کی اور اس میں قومی ہاکی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔اس دورے پردو کروڑ 43لاکھ 55ہزار897روپے اخراجات آئے اور اس دوران فی کھلاڑی دولاکھ 57ہزار 040روپے معاوضہ فراہم کیا گیا۔پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم نے سال 2014کے دوران 19ستمبرتا4اکتوبرکوکوریا(اینجیون) میں 17ویں ایشئن گیمزمیں شرکت کی اور اس میں قومی ہاکی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔اس دورے پردو کروڑ 19لاکھ 61ہزار 389روپے اخراجات آئے اور اس دوران فی کھلاڑی 3لاکھ 45ہزار روپے معاوضہ فراہم کیا گیا۔اسی سال6 تا140دسمبربھارت(بھوبنیسوار)میں ہیرو ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کی اور اس میں قومی ہاکی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔اس دورے پرایک کروڑ 68لاکھ 89ہزار380روپے اخراجات آئے اور اس دوران فی کھلاڑی دولاکھ 24ہزار 910روپے معاوضہ فراہم کیا گیا۔پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم نے سال 2015کے دوران 30اپریل تا 12مئی کو آسٹریلیا میں چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کی اور اس دورے پرایک کروڑ 52لاکھ 10ہزار 774روپے اخراجات آئے اور اس دوران فی کھلاڑی دولاکھ 10ہزار روپے معاوضہ فراہم کیا گیا۔اس سال 15تا25مئی کو کوریا سے ٹیسٹ سیریز میں شرکت کی اور اس پر 42لاکھ 47ہزار760روپے اخراجات آئے اور اس دوران فی کھلاڑی ایک لاکھ 65ہزار روپے معا وضہ فراہم کیا گیا۔اسی سال16جون تا5جولائی کو بیلجیئم میں ورلڈ ہاکی لیگ میں شرکت کی اور اس میں قومی ہاکی ٹیم نیآٹھویںپوزیشن حاصل کی ۔اس دورے پردو کروڑ 05لاکھ 39ہزار676روپے اخراجات آئے اور اس دوران فی کھلاڑی دولاکھ9924ہزار روپے معاوضہ فراہم کیا گیا۔پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم نے سال 2016کے دوران 7تا 14فروری کو بھارت(گوہاٹی) میں12ویں ساوتھ ایشیئن گیمز میں شرکت کی اور اس میں قومی ہاکی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس دورے پر 53لاکھ 06ہزار 669روپے اخراجات آئے اور اس دوران فی کھلاڑی کو 80ہزار روپے معاوضہ فراہم کیا گیا۔اسی سال6 تا16اپریل ملائشیائ(اپوہ) میں25ویں اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کی اور اس میں قومی ہاکی ٹیم نے پانچویں پوزیشن حاصل کی ۔اس دورے پرایک کروڑ 47لاکھ 05ہزار 042روپے اخراجات آئے اور اس دوران فی کھلاڑی دولاکھ 40ہزار روپے معاوضہ فراہم کیا گیا۔اسی سال20 تا30اکتوبر ملائشیائ(کوانٹس) میںچوتھی مینز ایشیئن چیمپئنز ٹارفی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کی اور اس میں قومی ہاکی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔اس دورے پرایک کروڑ 56لاکھ 93ہزار 365روپے اخراجات آئے اور اس دوران فی کھلاڑی دولاکھ 25ہزار روپے معاوضہ فراہم کیا گیا۔پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم نے سال 2017کے دوران 17تا22مار چ کو نیوزی لینڈ کا دورہ اور 28مارچ تایکم اپریل کو آسٹریلیا کا دورہ کیا اور اس میں قومی ہاکی ٹیم نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ۔اس دورے پردو کروڑ 55لاکھ 11ہزار 021روپے اخراجات آئے اور اس دوران فی کھلاڑی 3لاکھ 15ہزار روپے معاوضہ فراہم کیا گیا۔اسی سال 15تا25جون کو لندن میں ورلڈ ہاکی لیگ میں شرکت کی اور اس میں ساتویں پوزیشن حاصل کی۔اس دورے پردو کروڑ 72لاکھ 38ہزار 349روپے اخراجات آئے اور اس دوران فی کھلاڑی 4لاکھ 35ہزار روپے معاوضہ فراہم کیا گیا۔اسی سال 11تا22اکتوبربنگلہ دیش(ڈھاکہ) میں10ویں مینز ایشیاء کپ میں شرکت کی اور اس میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس دورے پرایک کروڑ 88لاکھ 22ہزار 846روپے اخراجات آئے اور اس دوران فی کھلاڑی دولاکھ 40ہزار روپے معاوضہ فراہم کیا گیا۔اسی سال 8تا12نومبرآسٹریلیا میں چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کی اور اس میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔اس دورے پر89لاکھ 76ہزار 852روپے اخراجات آئے اور اس دوران فی کھلاڑی ایک لاکھ 20ہزار روپے معاوضہ فراہم کیا گیا۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

بین الصوبائی گیمز، خیبرپختونخوا ہاکی ٹیم کیلئے ٹرائلز کا انعقاد

پشاور( سپورٹس لائف رپورٹر) خیبرپختونخواہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بین الصوبائی گیمز کے سلسلے میں ...

قومی جونئیر ہاکی ٹیم کا دورہ ارجنٹائن منسوخ

اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی جونئیر ہاکی ٹیم کا دورہ ...

انٹرنیشنل فیسٹیول آف ہاکی میں پاکستانی ٹیم کی شکست کا سلسلہ جاری

میلبرن میں چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں عالمی چیمپیئن آسٹریلیا کے ہاتھوں ...

سینئر قومی ہاکی ٹیم میں ایشاء کپ جیتنے کی بھر پور صلاحیتیں رکھتی ہے۔کھلاڑیوں کی فٹنس اور تکنیک پر توجہ دے کر مستقبل میں اچھے نتائج حاصل کئے جا سکتے : مینجر فرحت خان

اسلام آباد (شندانہ خان ) قومی ہاکی ٹیم کے مینجر فرحت خان نے کہا ہے ...

تباہ حال چیزوں کو دوبارہ سے کھڑاکرنے کے لئے محنت اور وقت درکار ہوتا ہے،پی ایچ ایف کے ہاکی کی بحالی کے حالیہ اقدامات دور رس نتائج کے حامل ہونگے : خالد سجاد کھو کھر

اسلام آباد (شندانہ خان) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سر براہ بریگیڈئیر (ر)خالد سجاد کھو کھر ...