بنیادی صفحہ / کرکٹ / ڈیرن سیمی پاکستان میں پھر سے رنگ جمانے کے لیے تیار

ڈیرن سیمی پاکستان میں پھر سے رنگ جمانے کے لیے تیار

فائنل میں پہنچے تو پشاور زلمی کے تمام کھلاڑی کراچی آئینگے ،موجودہ صورتحال میں بھی ٹائٹل کے دفاع کی ہماری امیدیں بدستور قائم ہیں
پی ایس ایل کے تیسرے سیزن میں پشاور زلمی کا ابتدائی سفر کچھ اچھا نہیں رہا، مایوس کن نتائج پر انجریز کے پیچھے چھپنے کی کوشش نہیں کروں گا،، ڈیرن سیمی
پاکستان (سپورٹس لائف ) ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ پشاور زلمی کی پوری ٹیم کوالیفائی کرنے کی صورت میں پاکستان میں پھر سے رنگ جمانے کے لیے تیار ہے، موجودہ صورتحال میں بھی ٹائٹل کے دفاع کی ہماری امیدیں بدستور قائم ہیں، مایوس کن نتائج پر انجریز کے پیچھے چھپنے کی کوشش نہیں کروں گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن میں پشاور زلمی کا ابتدائی سفر کچھ اچھا نہیں رہا، ہفتے کی شب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ سے قبل تک اسے اپنے 7 میں سے چار میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس وجہ سے وہ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر تھی جبکہ اس سے نیچے صرف لاہور قلندرزکی ٹیم ہے۔اس صورتحال میں بھی پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو نہ صرف یقین ہے کہ ٹیم کم بیک کرے گی بلکہ کراچی میں جاکر اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں بھی کامیاب رہے گی۔ پشاور زلمی کو جمعہ کے روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں 26 رنز سے شکست برداشت کرنا پڑی تھی۔ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ اگرچہ ایونٹ کے آغاز اور دوران ٹورنامنٹ ہمارے کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل کا سامنا کرنا پڑا مگر میں ان کے پیچھے چھپ نہیں رہا اور نہ ہی ہارنے پر کوئی بہانے تراش رہا ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پشاور زلمی کے کھلاڑیوں میں نہ صرف ایلیمنیٹرز کھیلنے کی صلاحیت موجود ہے بلکہ ہم فائنل میں بھی رسائی حاصل کرنے اور ٹائٹل پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے کے لیے بھی پْراعتماد ہیں۔سیمی نے واضح کیا کہ اس مقصد کے لیے ان کی ٹیم کو ترتیب دی جانے والی حکمت عملی کو میدان میں عملی جامہ بھی پہنانا ہوگا۔ سیمی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں اپنا حصہ ڈالنے پر بھی کافی خوش اور اس بار پشاور زلمی کے فائنل میں جگہ بنانے پر کراچی میں کھیلنے کے لیے بھی تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم فیصلہ کن معرکے تک پہنچے تو پھر تمام کھلاڑی کراچی میں بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

دونوں پاوں سے معذورایبٹ آباد کے وقارنے باولنگ ،بیٹنگ اورکیپنگ میں مہارت

(سپورٹس لائف رپورٹر) الحمد اللہ باولنگ ،بیٹنگ اوروکٹ کیپنگ میں اپنی ٹیم میں سب سے ...

شاہین مسلم ٹائون سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا

(سپورٹس رپورٹر)فائنل میچ میں پشاور بادشاہ کی ٹیم نے شاہین مسلم ٹائون کی ٹیم کو ...

ٹیسٹ کی بقا کیلئے ٹی 20 کو ڈومیسٹک تک رکھنے کی تجویز”گریم اسمتھ

ٹیسٹ کو بچانے کیلئے ٹی20کوصرف ڈومیسٹک لیول تک محدود کرنا ہوگا ، ممبئی(سی پی پی)جنوبی ...

آئی سی سی فکسنگ کا سیلاب روکنے میں ناکام ہے،رانا ٹنگا

سری لنکا میں قطری ٹی وی چینل کی ڈاکو مینٹری کے دعوئوں سے کرپشن بڑھ ...

کرکٹ ورلڈ کپ30 مئی2019ء میں انگلینڈ میں شروع ہوگا

دنیائے کرکٹ کی 10 بہترین ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کرینگی، آسٹریلوی ...