بنیادی صفحہ / کرکٹ / عماد وسیم کی فٹنس کے حوالے شکوک و شبہات دو ر

عماد وسیم کی فٹنس کے حوالے شکوک و شبہات دو ر

ہسپتال سے فارغ ہونے کے بعد ہوٹل میں دیگر کھلاڑیوں کو جوائن کرلیا
لاہور(سپورٹس لائف )کراچی کنگز کے کپتان نے اسپتال سے فارغ کیے جانے کے بعد ٹیم ہوٹل میں دیگر کھلاڑیوں کو جوائن کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرزسے میچ میں سہیل خان کا کیچ لیتے ہوئے عماد وسیم سر کے بل گرگئے تھے جس کے بعد انھیں گرائونڈ سے اسٹریچر پر لے جایا گیا، ہلکی غنودگی کی کیفیت پائے جانے پر انھیں کم از کم 24گھنٹے ہسپتال میں زیر نگرانی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا،اس دوران ضروری ٹیسٹ بھی لیے گئے۔کراچی کنگز کی مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ عماد وسیم کی فٹنس کے حوالے تمام شکوک دور ہوگئے اور ہسپتال سے فارغ ہونے کے بعد وہ ٹیم ہوٹل واپس پہنچ گئے ہیں،امید ہے کہ اگلے میچ میں ٹیم کی قیادت کرینگے۔دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے رومان رئیس پی ایس ایل تھری سے باہر ہوگئے، وہ ایونٹ کے ابتدائی مرحلے میں ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے سلپ ہوئے تو گھٹنہ زمین سے ٹکراگیا،شدید زخمی ہونے کے سبب انھیں اسٹریچر پرمیدان سے باہر لے جایا گیا تھا،زیر علاج رہنے کے بعد امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ رومان صحتیاب ہو کر جلد ٹیم کا حصہ بن جائیں گے لیکن انھیں میدان میں اتارے جانے کا خطرہ مول لینے سے گریز کیا گیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاکہ ٹیم کے فزیو ایرل ایلکاٹ رومان کی چوٹ کا معائنہ کرنے والے مقامی اسپتال کے ڈاکٹر سے رابطے میں تھے۔وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ اگرچہ رومان کی حالت میں بہت بہتری آئی ہے لیکن ان کا گھٹنہ بولنگ کرتے ہوئے زیادہ وزن برداشت نہیں کرسکتا،ڈاکٹر کا مشورہ یہی ہے کہ رومان کو مکمل صحتیابی تک آرام کرنا چاہیے،پیسر کی خدمات سے محرومی افسوسناک ہے لیکن کسی بڑی انجری سے محفوظ رکھنے کیلئے فی الحال ان کا آرام کرنا ہی درست فیصلہ ہے ۔یاد رہے کہ رومان رئیس سے قبل ویسٹ انڈین آل رائونڈر آندرے رسل ہیمسٹرنگ انجری کے سبب پی ایس ایل چھوڑ کر چلے گئے تھے۔دریں اثناکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل رائونڈر جان ہیسٹنگز بھی انجری کے باعث ایونٹ کے باقی میچز نہیں کھیل پائیں گے، آسٹریلوی کرکٹر سائیڈ اسٹرین کی وجہ سے وطن واپسی پر مجبور ہوگئے،ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر کے متبادل کا اعلان جلد کردیا جائے گا، ہیسٹنگز نے کہاکہ پی ایس ایل بہترین لیگ ہے جس میں بہترین ٹیلنٹ دیکھنے کو ملا، انجری کے سبب ایونٹ چھوڑجانے پر مجھے مایوسی ہو رہی ہے۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

دونوں پاوں سے معذورایبٹ آباد کے وقارنے باولنگ ،بیٹنگ اورکیپنگ میں مہارت

(سپورٹس لائف رپورٹر) الحمد اللہ باولنگ ،بیٹنگ اوروکٹ کیپنگ میں اپنی ٹیم میں سب سے ...

شاہین مسلم ٹائون سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا

(سپورٹس رپورٹر)فائنل میچ میں پشاور بادشاہ کی ٹیم نے شاہین مسلم ٹائون کی ٹیم کو ...

ٹیسٹ کی بقا کیلئے ٹی 20 کو ڈومیسٹک تک رکھنے کی تجویز”گریم اسمتھ

ٹیسٹ کو بچانے کیلئے ٹی20کوصرف ڈومیسٹک لیول تک محدود کرنا ہوگا ، ممبئی(سی پی پی)جنوبی ...

آئی سی سی فکسنگ کا سیلاب روکنے میں ناکام ہے،رانا ٹنگا

سری لنکا میں قطری ٹی وی چینل کی ڈاکو مینٹری کے دعوئوں سے کرپشن بڑھ ...

کرکٹ ورلڈ کپ30 مئی2019ء میں انگلینڈ میں شروع ہوگا

دنیائے کرکٹ کی 10 بہترین ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کرینگی، آسٹریلوی ...