بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / انڈر23 خیبر پختونخوا گیمزمردان ریجن مردوں کے مقابلے اختتام پذیر

انڈر23 خیبر پختونخوا گیمزمردان ریجن مردوں کے مقابلے اختتام پذیر

پشاور(سپورٹس لائف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام انڈر23خیبر پختونخوا گیمز2018 کے سلسلے میں گزشتہ روز مردان سپورٹس کمپلیکس میں مردوں کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے اختتام پذیر ہوگئے جس میں مردان نے مجموعی طور پر 140 پوائنٹس کیساتھ پہلی’صوابی نے 70 پوائنٹس کیساتھ دوسری اور ملاکنڈ نے 45 پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ‘مردان نے رسہ کشی ‘ہاکی ‘ٹیبل ٹینس’بیڈمنٹن’کبڈی ‘سکواش ‘ٹینس ‘باسکٹ بال ‘جمناسٹک ‘ایتھلیٹکس’فٹبال’جوڈو ‘کراٹے اور ریسلنگ کے مقابلوں میں کامیابی حاصل کی’صوابی نے رسہ کشی’کبڈی ‘سکواش’ٹینس ‘کراٹے ‘والی بال ‘باسکٹ بال میں سلور میڈل جیتے جبکہ ملاکنڈ نے جوڈو ‘ریسلنگ ‘ایتھلیٹکس اور جمناسٹک میں دوسری پوزیشن اپنے نام کی’ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں مردان نے 38 پوائنٹس اور پانچ گولڈ میڈلز کیساتھ اوورآل ٹرافی جیت لی ‘ملاکنڈ نے تین گولڈاور چھتیس پوائنٹس کیساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ صوابی نے ایک گولڈ میڈل اور سولہ پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی’اختتامی تقریب کے موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز سید ثقلین شاہ مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ سلیم رضا ‘اے ڈی سپورٹس نعمت اللہ ‘منیر عباس’ڈی ایس او کاشف خان’ طارق خان’ اسماعیل خان’ اسد رحمان ‘ذاکر خان ‘ایڈمن آفیسر جعفر شاہ’حامد خان’صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل تاج محمد سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں’ان مقابلوں میں مردان کے علاوہ صوابی ‘بونیر اور ملاکنڈ سے 15 مختلف کھیلوں کے ایونٹس میں 600 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی’ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں سو میٹر ریس میں صوابی کے مبشر نے گولڈ’ملاکنڈ کے کامران خان نے سلور جبکہ مردان کے شعیب خان نے برانز میڈل جیتا’شاٹ پٹ کے مقابلوں میں ملاکنڈ کے ثناء اللہ نے گولڈ’مردان کے عدنان خان نے سلور جبکہ عبداللہ نے برانز میڈل جیتا’لانگ جمپ کے مقابلوں میں مردان کے شعیب خان نے گولڈ’ملاکنڈ کے عمران خان نے سلور جبکہ صوابی کے باسط خان نے برانز میڈل جیتا’جیولن تھرو کے مقابلوں میں ملاکنڈ کے محمد عرفان نے گولڈ’مردان کے محمد آصف نے سلور جبکہ صوابی کے افضل خان نے برانز میڈل اپنے نام کیا’آٹھ سو میٹر ریس میں مردان کے عدنان خان نے گولڈ ‘ملاکنڈ کے ظہور خان نے سلور جبکہ مردان کے مراد خان نے برانز میڈل اپنے نام کیا ‘چار سو میٹر ریس میں ملاکنڈ کے محمد رحمان نے گولڈ ‘صوابی کے مبین خان نے سلور اور مردان کے حضرت علی نے برانز میڈل اپنے نام کیا’4×100 میٹر ریلے ریس میں مردان نے پہلی ‘ملاکنڈ نے دوسری جبکہ صوابی نے تیسری پوزیشن حاصل کی آخر میں ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز سید ثقلین شاہ نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

انڈر23 گیمز پشاورریجن خواتین کے مقابلے اختتام پذیر

ڈسٹرکٹ پشاور نے پہلی ، نوشہرہ نے دوسری اور چارسدہ تیسری نمبر پر رہی پشاور(سپورٹس ...

بنوں میں انڈر23 گیمز مردوں کے مقابلوں کا آغاز …

اسسٹنٹ کمشنر بنوں طاہر سلیم نے مقابلوں کا افتتاح کیا ‘430 سے زائد کھلاڑی شرکت ...

کامن ویلتھ گیمز ، 90رکنی دستہ پاکستان کی نمائندگی کرے گا

10 خواتین سمیت 58 کھلاڑی میڈلز کی دوڑ میں حصہ لیں گے جبکہ دستے کے ...

انڈر 23 خیبرپختونخوا گیمز، کوہاٹ ریجن میں خواتین کے مقابلے اختتام پذیر

ڈسٹرکٹ کوہاٹ نے پہلی ، ہنگو نے دوسری اور ڈسٹرکٹ کرک تیسری نمبر پر رہی ...

پشاور یوتھ بیڈمنٹن چیمپئن شپ

پشاور( سپورٹس لائف)ڈائریکٹریٹ آف یوتھ آفیئرز کے تعاون سے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں جاری بیڈمنٹن ...