بنیادی صفحہ / کرکٹ / بولنگ کے معیار میں پی ایس ایل نے دیگر لیگز کو پیچھے چھوڑ دیا، وقار یونس

بولنگ کے معیار میں پی ایس ایل نے دیگر لیگز کو پیچھے چھوڑ دیا، وقار یونس

یو اے ای میں پچز بیٹنگ کیلئے تیار نہیں کی گئیں، یہ اتنی فلیٹ نہیں سیدھی آنے والی گیند کو ہٹ کیاجائے
لاہور (سپورٹس لائف )سابق اسٹار فاسٹ بولر وقار یونس نے کہاکہ بولنگ کے معیار میں پی ایس ایل نے دیگر لیگز کو پیچھے چھوڑ دیا۔پاکستان سپر لیگ میں بیٹنگ سے زیادہ دلچسپ بولنگ پرفارمنسز دیکھنے کو ملی ہیں، محمد سمیع کے بہترین آخری اوور نے پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں میچ کو سپر اوور میں پہنچایا، اسی طرح شاہین شاہ آفریدی نے میچ وننگ پرفارمنس دی، عمر گل نے 6 وکٹیں اڑائیں، یہی وجہ ہے کہ سابق فاسٹ بولر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ وقار یونس نے ایونٹ میں بولنگ کوالٹی کو دنیا کی باقی تمام لیگز کے مقابلے میں بہترین قرار دیا ہے۔”کرک انفو” کو انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت دنیا میں جتنی بھی ٹوئنٹی 20 لیگز کھیلی جا رہی ہیں۔ ان سب کے مقابلے میں پی ایس ایل میں بولنگ کا معیار بہترین ہے۔پچز کے بولرز کے لیے معاون ہونے کے سوال پر وقار یونس نے کہاکہ یہ بات درست ہے کہ یو اے ای میں پچز بیٹنگ کیلئے تیار نہیں کی گئیں، یہ اتنی فلیٹ نہیں کہ آپ سیدھی آنے والی گیند کو ہٹ کریں اور وہ گراؤنڈ میں اڑتی پھرے، یہاں پر آپ کو اپنی اننگز بنانے کیلئے محنت کرنا اور زیادہ چالاک ہونا پڑتا ہے۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

دونوں پاوں سے معذورایبٹ آباد کے وقارنے باولنگ ،بیٹنگ اورکیپنگ میں مہارت

(سپورٹس لائف رپورٹر) الحمد اللہ باولنگ ،بیٹنگ اوروکٹ کیپنگ میں اپنی ٹیم میں سب سے ...

شاہین مسلم ٹائون سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا

(سپورٹس رپورٹر)فائنل میچ میں پشاور بادشاہ کی ٹیم نے شاہین مسلم ٹائون کی ٹیم کو ...

ٹیسٹ کی بقا کیلئے ٹی 20 کو ڈومیسٹک تک رکھنے کی تجویز”گریم اسمتھ

ٹیسٹ کو بچانے کیلئے ٹی20کوصرف ڈومیسٹک لیول تک محدود کرنا ہوگا ، ممبئی(سی پی پی)جنوبی ...

آئی سی سی فکسنگ کا سیلاب روکنے میں ناکام ہے،رانا ٹنگا

سری لنکا میں قطری ٹی وی چینل کی ڈاکو مینٹری کے دعوئوں سے کرپشن بڑھ ...

کرکٹ ورلڈ کپ30 مئی2019ء میں انگلینڈ میں شروع ہوگا

دنیائے کرکٹ کی 10 بہترین ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کرینگی، آسٹریلوی ...