بنیادی صفحہ / فٹ بال / 2030 ء فٹبال ورلڈ کپ، میسی اور سواریزجنوبی امریکاکومیزبانی دینے کے حامی

2030 ء فٹبال ورلڈ کپ، میسی اور سواریزجنوبی امریکاکومیزبانی دینے کے حامی

پشاور(سپورٹس لائف) اسٹار فٹبالرز لیونل میسی اور لوئس سواریز نے 2030 ورلڈ کپ کیلیے ارجنٹائن، یوروگوئے اور پیراگوئے کی مشترکہ میزبانی بڈ کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔یہ بات میڈیا کو بڈ منتظمین نے بتائی، تینوں ممالک کی مشترکہ بڈ کمیٹی کے کوآڈرینیٹر فرنانڈو میرین کا کہنا ہے کہ میسی نے بھی ہماری مہم کوجوائن کرلیا اور سواریز بھی یقینی طور پر ہمارے ساتھ ہیں، ہم نے میسی کو اپنے مقاصد سے آگاہی دی ہے، جس پر انھوں نے بڈ کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔دوسری جانب ارجنٹائنی وزیر کھیل کارلوس میک الیسٹر کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے عالمی سطح پر مشہور میسی جیسے فٹبالر کی تائید مل جانا بہت اہم ہے، اسی طرح سواریز بھی ہمارے خطے کے انتہائی مقبول پلیئر ہیں۔2030 میں ممکن ہے ہم لوگ منظر پر نہ ہوں لیکن میسی ہوں گے، انھوں نے ہماری مدد کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ یاد رہے کہ 1930 میں دنیا کا پہلا عالمی کپ یوروگوئے بھی منعقد ہوا تھا اور یوروگوئے صد سالہ ایڈیشن کی دوبارہ میزبانی پانے کا آرزومند ہے جس میں اس کے ساتھ ارجنٹائن اور پیراگوئے بھی ہیں۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

تھماس خان فٹبال گرائونڈ میں کسی قسم کا جلسہ منعقد نہ کریں خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن

( سپورٹس لائف رپورٹر) خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری باسط کمال اور ڈسٹرکٹ ...

فیفا 2018 ورلڈ کپ کے کل کھیلے گئیے میچیز کے نتائج اور آج کے میچ کے اوقات % عظمت

بلجئیم نے 3 – 2 سے جاپان کو شکست دی. برازیل نے میکسیکو کو 2 ...

فیفا 2018 ورلڈ کپ کے کل کھیلے گئیے میچیز کے نتائج × عظمت

سویٹزرلینڈ بمقابلہ کوسٹا ریکا ( 2، 2 گول میچ برابر) برازیل بمقابلہ سربیا ( 2 ...

فیفا ورلڈ کپ کے آج میچیز کے اوقات = عظمت

پیرو بمقابلہ آسٹریلیا شام 7 بجے فرانس بمقابلہ ڈنمارک شام 7 بجے کروشیا بمقابلہ آئس ...

انجرڈ ہونے والے محمد صلاح کی ورلڈ کپ میں شرکت بھی مشکل

محمد صلاح کے کندھے میں چوٹ آنے سے شاید آئندہ ماہ ورلڈکپ میں حصہ نہ ...