تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کرکٹ / عمران خان کی جانب سے پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی اور پشاور زلمی فاونڈیشن کی خدمات کا اعتراف اور خصوصی ایوارڈ.

عمران خان کی جانب سے پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی اور پشاور زلمی فاونڈیشن کی خدمات کا اعتراف اور خصوصی ایوارڈ.

پشاور زلمی فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے جناب عمران خان نے پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کو شوکت خانم سوشل زمہ داری ایوارڈ سال دو ہزار سترہ پیش کیا .لاہور میں ہونیوالی ایوارڈز کی پروقار تقریب میں عمران خان نے جاوید آفریدی کو ایوارڈ پیش کیا اور ان کی خدمات کو سراہا. ستائش پر جاوید آفریدی نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پشاور زلمی فاؤنڈیشن پاکستان کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی .پشاور زلمی فاؤنڈیشن نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے فروغ کے لیے ہنڈرڈ پچز پروجیکٹ اور پھر زلمی اسکول لیگ کا کامیاب انعقاد کیا .اس کےعلاوہ یوتھ اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ کے حوالے سے پروگرام منعقد کیے .جاوید آفریدی نے پشاور زلمی کی آمدنی کا مخصوص حصہ فلاحی کاموں کے لیے پشاور زلمی فاؤنڈیشن کو وقف کررکھا ہے.

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*