تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کرکٹ / ڈی ایچ اے پشاور کرکٹ لیگ میں سٹی ایگلز نے کشمیر کنگز کو ہراکو میچ جیت لیا

ڈی ایچ اے پشاور کرکٹ لیگ میں سٹی ایگلز نے کشمیر کنگز کو ہراکو میچ جیت لیا

پشاور( سپورٹس لائف رپورٹر)ارباب نیاز سٹیڈیم میں جاری یوتھ گلیم ویلفیئر آرگنائزیشن کے پراجیکٹ برنگ بیک سپورٹس ان کے پی کے زیر اہتمام ڈی ایچ اے پشاور کرکٹ لیگ سیزن 2میں سٹی ایگلز اور کشمیر کنگز کے درمیان کھیلا جانے والا میچ سٹی ایگلز نے4وکٹوں سے جیت لیا ۔ سٹی ایگلز نے ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت ہوا۔ کشمیر کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اوورز میں182رنز بنائے جس میں کشمیر کنگز کے بیٹسمین محمد ریاض نے69جبکہ ناصر نیاز نے46رنگز کھیلی جبکہ سٹی ایگلز کے بائولر حضرت شاہ نے 3کھلاڑیوں کو اور اشفاق نے ایک کھلاڑی آئوٹ کیا۔جواب میں سٹی ایگلز کی ٹیم نے6وکٹوں کے نقصان پر 182رنز کا ہدف پورا کر لیا ، سٹی ایگلز کے واصف نے78اور شاہ زیب نے76رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*