بنیادی صفحہ / باڈی بلڈنگ / مسٹروجونیئرپشاور2018ء کے مقابلے قیوم سٹیڈیم پشاورصدرمیں منعقد ہوئے

مسٹروجونیئرپشاور2018ء کے مقابلے قیوم سٹیڈیم پشاورصدرمیں منعقد ہوئے

خیبرپختونخوا باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مسٹروجونیئرخیبرپختونخوا اور مسٹروجونیئرپشاور2018ء کے مقابلے قیوم سٹیڈیم پشاورصدرمیں منعقد ہوئے ان مقابلوں کے مہمان خصوصی سہیل بن قیوم صدرخیبرپختونخواباڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن تھے ججزکے فرائض طارق پرویزجنرل سیکرٹری پاکستان باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن ،ویٹ لفٹرشہزاد احمد،سعیدالرحمن سابق مسٹرخیبرپختونخوا،سفیراحمد سیکرٹری جنرل ہزارہ اور شکیل احمدپراچہ سیکرٹری جنرل ڈیرہ اسماعیل خان تھے مقابلوں میں یسین خان مسٹرپاکستان ،نیشنل چیمپئن اور مسٹر خیبرپختونخوامحمدیاسین نے شوپوزنگ کرکے شائقین سے داد وصول کی مقابلوں میں مسٹر پشاور وخیبرپختونخوا کی 65،70اور75کلوگرام کی تین کلاسوں کے مابین مقابلے ہوئے جن میں پہلی کلاس مومن خان،دوسری کلاس جاویداکبراورتیسری کلاس اشفاق نے جیتی جبکہ جونیئرخیبرپختونخوا اورپشاورکی بھی65،70اور75کلوگرام کی تین کلاسوں نے حصہ لیا جن میں پہلی کلاس پشاورکے بلال خان ، دوسری کلاس مردان کے جنید اور تیسری کلاس پشاورکے شہریارخان نے جیتی آخرمیں دونوں کیٹگریزکی کلاسوں کے ونرزکے آخری مقابلوں میں ایشین جیم ٹوکے اشفاق نے مسٹرخیبرپختونخوا اور پشاورکے جاوید اکبر نے مسٹر پشاور کاٹائل جیتا جبکہ ایشین جیم کے بلال خان جونیئرخیبرپختونخوا اور شہزیارشاہ نے جونیئرمسٹر پشاور کاٹائنل جیتا مہمانان خصوصی نے تمام کلاسوں میں حصہ لینے والوں اور مقابلہ جیتنے والوں میں ٹرافیاں ،ٹائٹل اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

پاکستان باڈی فیڈریشن انتخابات مکمل ہوگئے

نوید اکرم چیمہ صدر’سہیل بن قیوم سینئر نائب صدر اور طارق پرویز جنرل سیکرٹری منتخب ...

ایشین جیم کے زیراہتمام پاورسکاٹس کے مقابلے

ایشین جیم کے زیراہتمام پاورسکاٹس کے مقابلے ابوبکر صافی،یسٰین حسن خیلوی اور محمدمعاذیوسفزئی نے جیت ...

مسٹرجونیئرپاکستان مومن خان پردوسال کی پابندی وجرمانہ عائد

ڈسپلن کی خلاف ورزی پرکنگ جیم پر چارسال پابندی اورایک لاکھ روپے جرمانہ،جرمانہ ادانہ کرنے ...