بنیادی صفحہ / باڈی بلڈنگ / مسٹرجونیئرپاکستان مومن خان پردوسال کی پابندی وجرمانہ عائد

مسٹرجونیئرپاکستان مومن خان پردوسال کی پابندی وجرمانہ عائد

ڈسپلن کی خلاف ورزی پرکنگ جیم پر چارسال پابندی اورایک لاکھ روپے جرمانہ،جرمانہ ادانہ کرنے پرپابندی برقراررہے گی
پابندی کے باعث مومن مسٹرایشیاء کے مقابلوں میں شرکت سے بھی محروم،باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کاقانونی کارروائی کابھی اعلان
پشاور(سپورٹس لائف رپورٹر)خیبرپختونخوا باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن نے مسٹرجرنیئرپاکستان مومن خان پرڈسپلن کی خلاف ورزی پر دوسال پابندی اور پچاس ہزارروپے جرمانہ جبکہ نیوکنگ جیم پرچارسال کی پابندی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا پابندی کے باعث مومن خان منگولیامیں ہونیوالے مسٹرایشیاء کے مقابلوں میں شرکت سے بھی محروم ہوگئے۔خیبرپختونخوا باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کاہنگامی اجلاس زیرصدارت جناب سہیل بن قیوم صدرکے پی ،چیئرمین ایگزیکٹیوکمیٹی پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن،نائب صدر کے پی اولمپک)منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے ممبران ذوالفقاربٹ،شیرازمحمد،سعیدالرحمن، حیدرعلی اور طارق پرویزشامل تھے ۔ اجلاس میں20اپریل کوہونیوالے مسٹروجونیئرکے پی کے مقابلوں میں آخرمسٹرکے پی کامقابلہ ہارنے پر ہنگامہ آرائی،توڑپھوڑ،جیتنے والے کھلاڑی پرحملہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے جمنازیم ہال میں توڑپھوڑ پرغورکیاگیاتمام ہنگامی آرائی کے ذمہ دار نیوکنگ جیم کے کوچ اجمل ،ہارنے والے کھلاڑی مومن اور انکے ساتھیوں وقاص محمد ،مجیب اور دیگرپرعائداورثابت ہوئی جس کے ثبوت ویڈیوزکی صورت میں محفوظ ہیں اس ہنگامہ آرائی اور غنڈہ گردی سے سپورٹس بالخصوص باڈی بلڈنگ کے کھیل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچااورکھیل کوبدنامی کاباعث بنا۔تمام کمیشن کے شرکاء کے متفقہ فیصلے کے بارے میں صدرسہیل بن قیوم نے اعلان کیاکہ نیوکنگ جیم پر چارسال کی پابندی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ جبکہ کھلاڑی مومن پر دوسال پابندی اور پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا پابندی پوری ہونے کے بعد جرمانہ ادانہ کرنے تک پابندی برقراررہے گی مزیدقانونی کارروائی کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

پاکستان باڈی فیڈریشن انتخابات مکمل ہوگئے

نوید اکرم چیمہ صدر’سہیل بن قیوم سینئر نائب صدر اور طارق پرویز جنرل سیکرٹری منتخب ...

ایشین جیم کے زیراہتمام پاورسکاٹس کے مقابلے

ایشین جیم کے زیراہتمام پاورسکاٹس کے مقابلے ابوبکر صافی،یسٰین حسن خیلوی اور محمدمعاذیوسفزئی نے جیت ...

مسٹروجونیئرپشاور2018ء کے مقابلے قیوم سٹیڈیم پشاورصدرمیں منعقد ہوئے

خیبرپختونخوا باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مسٹروجونیئرخیبرپختونخوا اور مسٹروجونیئرپشاور2018ء کے مقابلے قیوم سٹیڈیم پشاورصدرمیں ...