تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کرکٹ / ” نشے سے پاک پاکستان” ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح

” نشے سے پاک پاکستان” ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سماجی شخصیت حاجی نصیر نے شاٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا باضابطہ افتتاح کیا
ٹورنامنٹ میں خیبر ایجنسی 32ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ، خیبرسپورٹس ویلفیئر فورم چیئرمین معراج آفریدی
پشاور (سپورٹس لائف رپورٹر)خیبرسپورٹس ویلفیئر فورم کے زیر اہتمام” نشے سے پاک پاکستان” ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح جمرود سپورٹس کمپلیکس میں رنگا رنگ تقریب کے ساتھ کیا گیا،جس میں تقریب کے مہمان خصوصی سماجی شخصیت حاجی نصیر نے شاٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا باضابطہ افتتاح کیا ان کے ھمراہ حاجی حسن ، ٹسٹ کرکٹر فضل اکبر،انٹر نیشنل کھلاڑی رفعت اللہ اور کثیر تعداد میں کھلاڑی موجود تھے ، ٹورنامنٹ میں خیبر ایجنسی 32ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ،رنگارنگ افتتاحی تقریب میں جمناسٹک کھلاڑیوں نے اپنے فن کا بہترین مظاہرہ کیا جبکہ مختلف سکولوں کے طلبہ نے سبق اموز خاکے پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی ۔خیبرسپورٹس ویلفیئر فورم کے چیئرمین حاجی معراج آفریدی نے میڈیا کو ٹورنامنٹ کے حوالے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے 32ٹیمیں جبکہ 384کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ، تمام کھلاڑیوں کوتمام ضروری سامان فراہم کردیا گیا ہے، جبکہ ہر روز چار میچ کھیلے جائینگے۔ اس ٹورنامنٹ کا مقصد اپنے علاقے اور پورے ملک میں نشہ سے نفرت کا اظہار کرنا اور نشے کے مضر اثرات سے معاشرے میں پھیلی ہوئی بے چینی اور جھگڑوں کے خاتمہ کیلئے لوگوں میں اگاہی پیدا کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے زریعے عوام کو بتایا چاہتے ہیں کہ نشے کی لعنت سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائے۔ ہر انسان کو اپنے مسائل کے حل کیلئے جہد و جہد کرنی چاہئے لیکن جب انسان اپنے مسائل کے سامنے ہار ماننا ہے تو اسکا ذہن بیما ری کی جانب راغب ہوتا ہے، قبائلی علاقوں میں امن قائم ہو چکا ہے اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے علاقے میں سپورٹس میلے شروع کرنے کی ضرورت ہے جو کہ نوجوان نسل منشیات سے بچ جا سکیں اور ملک قوم کی خد مت کر سکیں ۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*