تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کرکٹ / انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ زیڈ جانز اور ملک کرکٹ کلبوں کی فتح

انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ زیڈ جانز اور ملک کرکٹ کلبوں کی فتح

پشاور (سپورٹس لائف) پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری ڈسٹرکٹ انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ کے میچوں میں زیڈ جانز نے ہشتنگر کلب اور ملک کرکٹ کلب نے رانا کلب کو ہرا دیا۔ پہلے میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے زیڈ جانز نے 145 رنز بنائے، دائود نے 63 اور عثمان نے 21 سکور کئے، ہشتنگر کلب کے آصف نے تین اور آفتاب دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں ہشتنگر کلب کی ٹیم 17 ویں اوور میں 77 بناکر آئوٹ ہوگئی، وقار 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، زیڈ جانز کلب کی جانب سے گل نبی نے تین، شہاب، دائود، اور فصیح نے دو د وکٹیں حاصل کیںزیڈ جانز نے میچ 68 رنز سے جیت لیا۔ دوسرے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملک کلب نے 207 رنز سکور کئے صلاح الدین نے 66 اور عبدالرحمن نے 44 رنز بنائے، رانا کلب کے ربیع اللہ نے دو جبکہ عاقب اور جہانزیب نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں رانا کلب کی ٹیم 12 ویںاوور میں 68 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی سعید خان 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ملک کلب کے خان محمد نے پانچ اور ضیاء اللہ نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، ملک کلب نے میچ 139 سے جیت لیا۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*