تازہ ترین
بنیادی صفحہ / اسنوکر / ایشین سنوکر چیمپئن شپ 6 مئی سے ایران میں شروع ہوگی

ایشین سنوکر چیمپئن شپ 6 مئی سے ایران میں شروع ہوگی

محمد آصف، محمد بلال، بابر مسیح اور محمد ماجد علی پاکستان کی نمائندگی کریں گے
اسلام آباد (سپورٹس لائف) ایشین سنوکر چیمپئن شپ آئندہ ماہ ایران میں کھیلی جائیگی جس میں پاکستان کی 4 رکنی قومی ٹیم ملک کی نمائندگی کریگی۔ تفصیلات کے مطابق ایشین سنوکر چیمپئن شپ 6 سے 12 مئی تک ایران میں کھیلی جائیگی جس میں محمد آصف، محمد بلال، بابر مسیح اور محمد ماجد علی ملک کی نمائندگی کریں گے۔پی بی ایس اے کے مطابق ایسوسی ایشن نے ایشین سنوکر چیمپئن شپ کیلئے باصلاحیت کیوئسٹس کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں آصف، بلال، بابر مسیح اور محمد ماجد علی شامل ہیں جو ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں قومی کیوئسٹس کا تربیتی کیمپ این بی پی سپورٹس کمپلیکس بلیئرڈ ہال کراچی میں جاری ہے جو کہ 3 مئی کو اختتام پذیر ہو گا، کیمپ صبح 10 بجے سے 4 بجے تک منعقد ہو گا۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*