تازہ ترین
بنیادی صفحہ / ای پیپر / ہلیری کلنٹن کا ویڈیو پیغام میں آفریدی کی سماجی خدمات پر نیک خواہشات کا اظہار

ہلیری کلنٹن کا ویڈیو پیغام میں آفریدی کی سماجی خدمات پر نیک خواہشات کا اظہار

شاہد آفریدی نے ویڈیو کوگذشتہ روز اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر شیئر کرتے ہوئے ہلیری کا شکریہ ادا کیا
(سپورٹس لائف)سابق پاکستانی کرکٹ کپتان شاہد خان آفریدی سماجی خدمات میں بھی پیش پیش ہیں اور شاہد آفریدی فانڈیشن کے ذریعے پاکستان میں تعلیم اور صحت کے لیے کام کر رہے ہیں۔سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن بھی آفریدی کی ان خدمات اور صلاحیتوں کی معترف ہیں، جس کا اظہار انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیا اور آفریدی کے مقاصد میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس ویڈیو کو شاہد آفریدی نے گذشتہ روز اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر شیئر کرتے ہوئے ہلیری کا شکریہ ادا کیا۔اس سے قبل کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شاہد آفریدی فانڈیشن کو سپورٹ کرتے ہوئے پیغام دیا تھا، جس کا شکریہ بھی بوم بوم آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے ادا کیا۔واضح رہے کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کوہاٹ اسپتال بنانے میں شاہد آفریدی فانڈیشن کی معاونت کر رہے ہیں۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*