تازہ ترین
بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس نیوز / میچ فکسنگ، دو ملائیشین بیڈمنٹن کھلاڑیوں پر 15 اور 20 برس پابندی عائد

میچ فکسنگ، دو ملائیشین بیڈمنٹن کھلاڑیوں پر 15 اور 20 برس پابندی عائد

چن سینگ اور ذوالکلفی متعدد بار مختلف ٹورنامنٹس اور اوقات میں کرپشن میں ملوث پائے گئے
کوالالمپور (سی پی پی)ملائیشیا کے دو بیڈمنٹن کھلاڑیوں تان چن سینگ اور ذولفدلی ذوالکفلی کو بالترتیب 15 اور 20 برس پابندی عائد کردی گئی ہے۔ بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آزادانہ پینل نے تحقیقات کے بعد بتایا کہ دونوں ملائیشین کھلاڑی چن سینگ اور ذوالکلفی 2013 سے متعدد بار مختلف ٹورنامنٹس اور اوقات میں کرپشن میں ملوث پائے گئے جس کی وجہ سے ان پر بالترتیب 15 سے 20 برس کی پابندی عائد کی گئی ہے، اس کے علاوہ تان پر 15 اور ذوالکفلی پر 20 ہزار ڈالرز جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں، پابندی کے دوران دونوں کھلاڑی کھیلوں میں کسی بھی ایڈمنسٹریشن، کوچنگ، ایمپائرنگ عہدوں پر کام نہیں کر سکیں گے۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*