تازہ ترین
بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس نیوز / جامعہ پشاور کے زیر اہتمام سپورٹس گالا 2018 کا آغاز

جامعہ پشاور کے زیر اہتمام سپورٹس گالا 2018 کا آغاز

پشاور(سپورٹس لائف) جامعہ پشاور کے زیر اہتمام 4 روزہ انٹر ہاسٹل سپورٹس گالا برائے 2018 کا آغاز ہو گیا۔ اس سلسلے میں گذشتہ روز ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور گالا کا افتتاح کیا۔ یونیورسٹی کے پرووسٹ سیف اللہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس سوسائٹیز ڈاکٹر جمال ناصر اور سکیورٹی سپروائزر ثقلین بنگش و دیگر بھی اس موقع پر موجودتھے۔گالہ میں کرکٹ کی 6 اور فٹ بال کی 5 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ ٹیبل ٹینس،،بیڈمنٹن ،شطرنج اور کیرم بورڈکے مقابلوں میں 36 کھلاڑی شرکت کریں گے۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*