اسلام آباد (سپورٹس لائف) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس کل ہفتہ کو اسلام آباد میں ہوگا ۔اجلاس کی صدارت پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں کریں گے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد ریاض نے اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں سالانہ رپوٹ پیش کر نے علاوہ آئندہ کی ملکی اور غیرملکی سرگرمیوں کے حوالیسے بھی لائحہ عمل تیار کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ اجلاس میں شرکت کے حوالے سے تمام منسلک ایسوسی ایشنز اور محکموں کو آگاہ کر دیا گیا ہے –
