بنیادی صفحہ / ٹینس / 16ویں ویسٹبری اوپن رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ 6مئی سے شروع ہوگی

16ویں ویسٹبری اوپن رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ 6مئی سے شروع ہوگی

(سپورٹس لائف) سندھ ٹینس ایسوسی ایشن اور کراچی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 16ویں ویسٹبری اوپن رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ 6 مئی سے کراچی جمخانہ میں شروع ہوگی، ایونٹ کے ڈائریکٹر محمدخالد رحمانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیمپیئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چیمپیئن شپ میں مختلف کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں مینز سنگلز اور ڈبلز، انڈر- 9، انڈر- 11، انڈر- 13، انڈر -15 اور انڈر -17 شامل ہیں، انہوں نیکہا کہ چیمپیئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے نام کا اندراج آج جمعہ تک کرواسکتے ہیں، چیمپیئن شپ 12 مئی تک جاری رہے گی ، انہوں نے کہا کہ خواجہ سعید حئی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر جبکہ گلزار فروز، مشتاق احمد اور خالد شمسی نائب صدور ہوں گے۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*