تازہ ترین
بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس نیوز / کبیر احمد آفریدی فاٹا ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

کبیر احمد آفریدی فاٹا ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

(سپورٹس لائف رپورٹر) کبیر احمد آفریدی فاٹا ریجن کرکٹ کے صدر منتخب اور مسعود اختر سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے اس سلسلے میں گزشتہ روز فاٹا ریجن کے انتخابات پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں منعقد ہوئے جس میں حاجی تیمور آفریدی پینل نے میدان مار لیا پی سی بی کی طرف سے الیکشن کمشنر احمد شہزاد رانا کی نگرانی میں انتخابات منعقد ہوئے جس میں کبیر احمد آفریدی سولہ ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ نور الحق بلوچ نے تیرہ ووٹ لئے اس کے ساتھ ہی کبیر احمد آفریدی کو پی سی بی گورننگ بورڈ کا ممبر بھی مقرر کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں کبیر احمد آفریدی نے پشاور پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا میں کرکٹ کا فروغ و ترقی مشن ہے جس کے لئے پہلے روز سے منصوبہ بندی کی جائے گی اور تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ فاٹا کے تمام کھلاڑیوں کو ان کے حقوق دلوائیں گے اور کوشش کریں گے کہ فاٹا میں انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کیساتھ دیگر سہولتیں بھی فراہم کریں جس کے لئے پی سی بی کے ساتھ بات چیت کی جائے گی انہوں نے اپنی کامیابی پر سب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*