بنیادی صفحہ / آرچری / فیملی آرچری کلب کے زیر اہتما م پشاور میں ڈی جی سپورٹس یوتھ آرچری چمپئن شپ کا آغا زہوگیا..

فیملی آرچری کلب کے زیر اہتما م پشاور میں ڈی جی سپورٹس یوتھ آرچری چمپئن شپ کا آغا زہوگیا..

پشاور(سپورٹس لائف رپورٹر)فیملی آرچری کلب کے زیر اہتما م پشاور میں ڈی جی سپورٹس یوتھ آرچری چمپئن شپ کا آغا زہوگیا،اس ایونٹ میں پشاور سے مرد وخواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔قیوم سٹیڈیم میں منعقدہ پہلے روزکے مردوں کے مابین کھیلے جانیوالے مقابلوں میں عبداللہ جان نے 93پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر رہے ،ارسلان 87پوائنٹس کیساتھ دوسرے،عمیر 76پوائنٹس لیکر تیسرے ،الطاف 71پوائنٹس کیساتھ چوتھے ۔زعفران 69پوائنٹس کیساتھ پانچویں،کامران خان 66پوائنٹس لیکر چھٹے اور زاہد نے62پوائنٹس کیساتھ ساتویں پوزیشن پر رہے ۔اس طرح ٹورنامنٹ میں خواتین کے مقابلے بھی کھیلے گئے ،جبکہ فائنل مقابلے آج کھیلے جائینگے ۔جسکے مہمان خصوصی صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈی جی جنیدخان ہونگے جو نمایاں پوزیشن لینے والے مرد وخواتین کھلاڑیوںمیں ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹس تقسیم کرینگے ۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*