بنیادی صفحہ / باڈی بلڈنگ / ایشین جیم کے زیراہتمام پاورسکاٹس کے مقابلے

ایشین جیم کے زیراہتمام پاورسکاٹس کے مقابلے

ایشین جیم کے زیراہتمام پاورسکاٹس کے مقابلے ابوبکر صافی،یسٰین حسن خیلوی اور محمدمعاذیوسفزئی نے جیت لئے پاورسکاٹس کے مقابلے خیبرپختونخوا میں پہلی مرتبہ منعقد کئے گئے جس کا اعزازایشین یم کوجاتاہے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیو ں میں تقسیم انعامات کے حوالے سے گزشتہ روز ایک تقریب منعقدہوئی جس کے مہمان خصوصی پاکستان باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری طارق پرویز،سابق مسٹرپاکستان احمدخان اور ایشین جیم کے صدرحیدرخان تھے جبکہ جونیئرپاکستان یحییٰ کلاسک سلمان خان،جونیئرخیبرپختونخوابلال خان،جونیئرپشاورشہریارشاہ ،مسٹرایشین جیم وقار احمد ، جاوید صافی اور عمارملک نے خصوصی طو رپر شرکت کی پاورسکاٹس کے مقابلے سابق مسٹرسرحد سعیدالرحمن یوسفزئی کی سربراہی میں منعقد ہوئے جبکہ ججزکے فرائض محمدیوسف،غفران شاہ اور ڈاکٹرظفرصافی نے انجام دئیے مقابلوں میں30سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ مقابلے تین کٹیگریزپرمشتمل تھے پہلی کلاس جو65کلوگرام کی تھی محمدمعاذیوسفزئی ،70کلوگرام کی دوسری کلاس یسیین حسن خیلوی اور75کلوگرام کی تیسری کلاس ابوبکر صافی نے جیتی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعیدالرحمن نے کہاکہ ایشین جیم کے زیراہتمام ہرماہ مختلف مقابلے ہوئے ہیں جس سے تن سازوں میں مقابلے کاجوش پیدا ہوتاہے تاہم اب انٹرنیشنل مقابلے بھی چھوٹی سطح سے شروع کرینگے تاکہ صوبے خصوصاًپشاورکے کھلاڑیوں میں ہر قسم کے کھیل متعارف ہوں اور کھلاڑی پھرپاکستان اور انٹرنیشنل لیول کے مقابلوں کیلئے تیاررہیں انہوں نے کہاکہ پاورسکاٹس مقابلوں میں کھلاڑیوں کا جوش وجذبہ دیدنی تھا جس کو دیکھتے ہوئے اب اگلے ماہ آرم ریسلنگ کے مقابلے منعقد کرینگے جس میں پاکستان بھرکے کھلاڑیوں کو حصہ لینے کی دعوت دی جائے گی تاکہ کھلاڑیوں میں اپنے جیم کی سطح سے اوپرکی سوچ پروان چڑھے ۔تقریب میں دیگرنے بھی خطاب کیا تقریب کے آخرمیں مہمانان خصوصی نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں اسناداورمیڈل اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

پاکستان باڈی فیڈریشن انتخابات مکمل ہوگئے

نوید اکرم چیمہ صدر’سہیل بن قیوم سینئر نائب صدر اور طارق پرویز جنرل سیکرٹری منتخب ...

مسٹرجونیئرپاکستان مومن خان پردوسال کی پابندی وجرمانہ عائد

ڈسپلن کی خلاف ورزی پرکنگ جیم پر چارسال پابندی اورایک لاکھ روپے جرمانہ،جرمانہ ادانہ کرنے ...

مسٹروجونیئرپشاور2018ء کے مقابلے قیوم سٹیڈیم پشاورصدرمیں منعقد ہوئے

خیبرپختونخوا باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مسٹروجونیئرخیبرپختونخوا اور مسٹروجونیئرپشاور2018ء کے مقابلے قیوم سٹیڈیم پشاورصدرمیں ...