تازہ ترین
بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / ایشین ڈویژن رگبی کا فائنل19 مئی کو ہوگا، قومی ٹیم قازقستان پہنچ گئی

ایشین ڈویژن رگبی کا فائنل19 مئی کو ہوگا، قومی ٹیم قازقستان پہنچ گئی

ایونٹ کیلئے متوازن ٹیم منتخب کی گئی، امید ہے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی،ہیڈ کوچ شکیل احمد
(سپورٹس لائف)پاکستان قومی 15 سائیڈرگبی کی 30 رکنی ٹیم ایشین ڈویژن تھری چیمپئن شپ کیلیے قازقستان کے شہر الماتے پہنچ گئی۔۔تفصیلات کے مطابق پاکستان قومی 15 سائیڈرگبی کی 30 رکنی ٹیم ایشین ڈویژن تھری چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے قازقستان پہنچ گئی۔ایونٹ میں پاکستان، قازقستان، منگولیا اورکرغزستان شامل ہیں۔پاکستان رگبی ٹیم کے ہیڈ کوچ شکیل احمد ملک کے مطابق ایک متوازن ٹیم منتخب کی گئی۔ ٹیم نے کافی محنت کی اور امید ہے کہ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ ٹیم میں تمام یونٹس کے بہترین کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ ٹیم سے کافی توقعات ہیں، ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 16 مئی بدھ کو پاکستان اورکرغزستان کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل بھی اسی دن منگولیا اور قازقستان کے درمیان فرسٹ پریذیڈنٹ رگبی اسٹیڈیم الماتے میں کھیلا جائے گا۔ 19 مئی کو تیسری اور چوتھی پوزیشن کا میچ اور فائنل کھیلا جائے گا۔پاکستان رگبی ٹیم میں کپتان کاشف خواجہ دیگر کھلاڑیوں میں ناصر محمود، شاہد محمود، محمد ہارون، مصدق الطاف، عرفان شہزاد، شرافت علی، محمد وقاص، اسرار احمد، انجم شہزاد، زاہد اقبال، دائود گل، فیصل اسلم، محمد وقاص، ملک عارف حسین، محمد طلحہ، حماد صفدر، احمر علی، سید محمد معیز علی، سید محمددائود علی، عدنان سعید، سعد عارف، محمد علی خان، محمد شعیب اکبر، احمد وسیم اکرم، شہاز خان شامل ہیں۔ٹیم مینجمنٹ میں ہیڈ کوچ شکیل احمد ملک، منیجر محمد یحیی بھٹی، فزیو محسن عزیز اور انالسٹ سلمان مظفر شیخ شامل ہیں۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*