تازہ ترین
بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / فلڈ لائٹس رمضان سپورٹس فیسٹیول 29 کو شروع ہونے والا ہے

فلڈ لائٹس رمضان سپورٹس فیسٹیول 29 کو شروع ہونے والا ہے

(سپورٹس لائف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام فلڈ لائٹس رمضان سپورٹس فیسٹیول 29 مئی سے پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں منعقد کیا جارہا ہے جس کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اس سلسلے میں ایڈمن آفیسر جعفر شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جنید خان کی خصوصی ہدایت پر رمضان میں بھی کھلاڑیوں کو اپنی بہترین صلاحیتیں دکھانے کے مواقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں آل کے پی رمضان فلڈ لائٹس سپورٹس فیسٹیول کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں چار ایونٹس میں صوبہ بھر کی ٹیموں کے درمیان مقابلے ہوں گے ان میں ہاکی’فٹبال ‘بیڈمنٹن اور ایتھلیٹکس شامل ہیں ان گیمز کے لئے خصوصی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو ان کھیلوں کی نگرانی کریں گی ان میں ہاکی کی کمیٹی کے سربراہ سیکرٹری صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن سید ظاہر شاہ ‘بیڈمنٹن کے امجد خان اور ندیم خان ‘ایتھلیٹکس کے زعفران اور فٹبال کی کمیٹی میں باسط کمال اور شاہ فیصل شامل ہیں’جعفر شاہ نے بتایا کہ مقابلوں کے انعقاد کا مقصد کھلاڑیوں کو بھرپور مواقع دینے ہیں اور امید ہے کہ کھلاڑی رمضان میں بھی بہترین صلاحیتوں کا اظہار کریں گے ۔

تعارف: Azmat

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*